فوج کے بعض اسپتالوں کے دروازے عوام کے لیے کھلے: فوجی سربراہ

جنرل نرونے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور کووڈ کے خلاف مہم میں فوج کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور کوششوں کی انھیں اطلاع دی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: فوجی سربراہ جنرل منوج مُکُند نرونے نے کہا کہ فوج کورونا وبا کے خلاف چلائی جانے والی قومی سطحی مہم میں ہر ممکن مدد کر رہی ہے اور جہاں ممکن ہے، وہاں فوج کے اسپتالوں کے دروازے عوام کے لیے کھولے جا رہے ہیں، جنرل نرونے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور کووڈ کے خلاف مہم میں فوج کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور کوششوں کی انھیں اطلاع دی۔

فوجی سربراہ نے بتایا کہ فوج کے میڈیکل اسٹاف، مختلف ریاستی حکومتوں کو مہیا کروائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فوج کی جانب سے مختلف حصوں میں عارضی اسپتال بھی بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ممکن ہے‘ وہاں فوج کے اسپتالوں کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھولے جا رہے ہیں اور عوام اپنے قریب کے فوجی اسپتال میں جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج درآمد کی جانے والی آکسیجن کے ٹینکروں اور گاڑیوں کے آپریشن کے لیے بھی ضرورت کی بنیاد پر اہلکار بھیج رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔