بی سی سی آئی صدر سورو گانگولی کی بیوی ڈونا چکن گنیا سے متاثر، طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل
مشہور اوڈیسی ڈانسر اور بی سی سی آئی صدر سورو گانگولی کی بیوی ڈونا گانگولی کو آج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، وہ چکن گنیا وائرس سے متاثر پائی گئی ہیں۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ سورو گانگولی کی بیوی مشہور اوڈیسی ڈانسر ڈونا گانگولی چکن گنیا سے متاثر ہو گئی ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ گزشتہ چار دنوں سے کھانسی اور گلے میں درد کی شکایت کر رہی تھیں۔ منگل کی شب ان کی صحت زیادہ بگڑ گئی اور انھیں فوراً شہر کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں جانچ میں پتہ چلا کہ وہ چکن گنیا وائرس سے متاثر ہیں۔
اچھی بات یہ ہے کہ بدھ کی صبح ان کی طبیعت ٹھیک بتائی جا رہی ہے۔ گانگولی کے بڑے بھائی سنیہاشیس گانگولی نے میڈیا کو مطلع کیا کہ ان کی حالت اب بہتر ہے اور پوری فیملی ان کے ساتھ ہے۔ بی سی سی آئی سربراہ بھی اپنی بیوی کے ساتھ اسپتال میں ہی موجود تھے۔ ان کی بیٹی ثنا گانگولی لندن میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، اس لیے وہ اپنی ماں کے پاس نہیں ہیں۔ بہرحال، ڈونا گانگولی کے علاج کے لیے مشہور ڈاکٹر سپت رشی بسو کی قیادت میں ایک میڈیکل ٹیم تشکیل کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔