برطانیہ کے تازہ سروے میں ڈانس نمبر ’ڈولا رے ڈولا‘ سرفہرست
بالی ووڈ کے پچاس ڈانس نمبروں کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے جس کی بنیاد برطانیہ میں کرایا گیا سروے ہے۔ اس سروے کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’دیوداس‘ کا نغمہ ’ڈولا رے ڈولا‘ کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔
لندن: بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور مادھوری دیکشت پر فلمائے گئے نغمہ ’ڈولا رے ڈولا‘ کو برطانیہ کے تازہ سروے میں بالی ووڈ کے پچاس ڈانس نمبروں میں پہلا نمبرحاصل ہوا ہے۔ سال 2002 میں ریلیز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’دیوداس‘ میں ’ڈولا رے ڈولا‘ میں ایشوریا رائے اور مادھوری دکشت نے ایک ساتھ رقص کیا تھا۔ اس گیت کو برطانیہ کے تازہ سروے میں بالی ووڈ کے پچاس ڈانس نمبروں میں پہلا مقام ملا ہے۔
بالی ووڈ کے 50 مقبول نغموں کی فہرست میں سال 1960 میں ریلیز سپر ہٹ فلم ’مغل اعظم‘ کا گیت ’جب پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ کو دوسرا مقام ملا ہے۔یہ نغمہ مدھوبالا پر فلمایا گیا تھا۔ تیسرے نمبر پر سال 1988 میں انل کپور اور مادھوری دکشت کی جوڑی والی فلم تیزاب کا گیت ’ایک دو تین ...‘ ہے۔ بالی وڈ کے ماچو مین رتیک روشن کی فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ کا نغمہ ’اک پل کا جینا‘کو سروے میں چوتھا نمبر حاصل ہوا ہے جب کہ دیو آنند اور وجینتی مالا کی جوڑی والی فلم ’جیول تھیف‘ کا نغمہ ’ہونٹوں پہ ایسی بات میں دبا کر لے آئی‘ پانچویں نمبر پر ہے۔’دھوم -3‘ فلم کا ’کملی‘ نغمہ چھٹے نمبر پر ہے۔ ساتویں نمبر پر فلم ’کارواں‘ کا نغمہ’پیا تو اب تو آجا‘ ہے اور آٹھواں مقام ’کھلنایک‘ فلم کے نغمہ ’چولی کے پیچھے کیا ہے‘ نے حاصل کیا ہے۔ ’دل سے‘ فلم کے ڈانس نمبر ’چھیاں چھیاں ‘ کو نواں جب کہ فلم ’شعلے‘ کے نغمہ ’محبوبہ محبوبہ‘ دسواں مقام ملا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Nov 2018, 7:09 PM