جموں میں کتوں کی دہشت، ریبیز کے کیسز میں اضافہ
جموں و کشمیر کے سرمائی دارلحکومت جموں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ کتوں کے کاٹنے کا گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے
جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارلحکومت جموں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ کتوں کے کاٹنے کا گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں کے محکمہ اینٹی ریبیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے اکثریت کو آوارہ کتوں نے کاٹا ہوتا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ سال رواں کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 4 ہزار 6 سو 49 کیسز درج ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال گزشتہ کے دوران کتوں کے کاٹنے کے قریب گیارہ ہزار کیسز درج ہوئے تھے۔
لوگوں کا الزام ہے انتظامیہ کے پاس آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کے لئے کوئی پالیسی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا سڑک پر چلنے کے دوران کتے راہگیروں کو ہی نہیں موٹر سائیکل سواروں کو بھی نہیں بخشتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جموں میونسپل کارپوریشن نے پالتو کتوں کی رجسٹریشن کا عمل پہلے ہی شروع کر رکھا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔