کیا خود ساختہ خدائی صفات کے حامل پی ایم مودی کو انتخاب لڑنے یا ووٹ دینے کا حق ہے؟ کانگریس لیڈر ششی تھرور کا سوال

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات میں حصہ لینے والے خود ساختہ خدائی صفات کے حامل اس ہستی کے دعووں پر غور کرنا چاہئے۔

<div class="paragraphs"><p>ششی تھرور / آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

ششی تھرور / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ان کے الیکشن لڑنے اور ان کے ووٹ دینے کے حق پر سوال کیا ہے۔ انہوں نے پی ایم مودی کے بائیولوجیکل والے بیان پرکہا کہ کیا کوئی مافوق الفطرت / خدائی صفات کی حامل ہستی ہندوستان میں شہریت کی اہل ہو سکتی ہے اور اگر نہیں تو کیا اسے ووٹ دینے یا الیکشن لڑنے کا حق ہے؟

نیوز 18 کو حال ہی میں ایک انٹرویو میں پی ایم مودی نے کہا تھا ان کی پیدائش بائیولوجیکل طور پرنہیں ہوئی بلکہ انہیں بھگوان نے ایک مشن کو پورا کرنے کے لیے بھیجا ہے۔ کانگریس لیڈر ششی تھرور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات میں حصہ لینے والے خود ساختہ خدائی صفات کے حامل اس ہستی کے دعووں پر غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ بائیولوجیکل طور پر پیدا نہیں ہوئے ہیں بلکہ انہیں خدا نے ایک مشن کی تکمیل کے لیے بھیجا ہے۔


واضح رہے کہ پی ایم مودی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ میں بائیولوجیکل طور پر پیدا نہیں ہوا ہوں۔ مجھے یہ توانائی اس لیے مل رہی ہے کہ پرماتما مجھے اپنا کام کرنے کے لیے بھیجا ہے۔ پی ایم مودی نے مزید کہا کہ جب تک میری ماں زندہ تھی، میں سمجھتا تھا کہ شاید مجھے بائیولوجیکل طور پر جنم دیا گیا ہے لیکن ماں کے جانے کے بعد جب میں ان تمام تجربات کو ایک ساتھ دیکھتا ہوں تو میں نے مان چکا ہوں کہ خدا نے مجھے بھیجا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔