کئی شہروں میں دیوالی پھیکی رہی، کچھ جگہوں پر شعلے بلند ہوئے تو کچھ پر بس جل کر ہوئی راکھ

غازی آباد میں پورے ضلع میں پندرہ مقامات پر آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو رات 9 بجے تک کل 78 فون موصول ہوئے جس سے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دیوالی کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں کئی مقامات پر آتش بازی کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل یعنی 31 اکتوبر کو  شمالی چنئی کے اینور کے کامراج نگر علاقے میں آگ لگنے کی ایک بڑی واردات کی اطلاع ملی ۔ اس آگ کی وجہ سے پٹاخوں کے پھٹنے بتائی گئی ہے۔ فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے کے لیے موقع پر بھیجا گیا۔

وہیں یوپی کے غازی آباد میں پورے ضلع میں 15 مقامات پر آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو شام 4 بجے سے 9 بجے کے درمیان کل 78 کالز موصول ہوئی ہیں، جن سے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔


دہلی کے چھاولا پولیس اسٹیشن کے قریب ڈی ٹی سی بس میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بس میں پٹاخے کی وجہ سے آگ لگ گئی جسے ایک مسافر لے جا رہا تھا۔ اس واقعہ میں ایک مسافر اور ایک ساتھی مسافر کو معمولی چوٹیں آئیں۔ دونوں کو آئی جی آئی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جھارکھنڈ کے بوکارو ضلع میں پٹاخوں کی کئی دکانوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی شام گرگا پل کے قریب واقع پٹاخوں کی 13-14 عارضی دکانوں میں آگ لگ گئی۔ تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے ان دکانداروں کو عارضی طور پر دکانیں قائم کرنے کی اجازت دی تھی۔


کولکتہ کے سرسونا ٹاؤن شپ میں کالی پوجا کے موقع پر ایک 82 سالہ خاتون کی ساڑی میں موم بتی   سے آگ لگنے سے موت ہو گئی۔  اس  کا جسم 30 فیصد جھلس گیا تھا اور اسے بعد میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں۔ پولیس نے اس معاملے میں غیر فطری موت کا معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔