دیوالی تہوار: مسافروں کی سہولت کے لیے 200 سے زائد خصوصی ٹرین، وزارت ریل نے جاری کی فہرست

منگل کو 120 سے زائد ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ 40 ٹرینوں کا انتظام ممبئی ڈویژن کے ذریعہ کیا جائے گا جس میں 22 ٹرینیں خصوصی طور پر یوپی، بہار، مغربی بنگال تک جائیں گی۔

<div class="paragraphs"><p>ریلوے اسٹیشن (فائل)</p></div>

ریلوے اسٹیشن (فائل)

user

قومی آواز بیورو

 ملک میں اس وقت تہواروں کا موسم چل رہا ہے۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ریلوے اسٹیشنوں پر کافی بھیڑ جمع ہو جاتی ہے۔ اس لیے ریلوے کے ذریعہ مسافروں کی سہولت کے لیے خصوصی ٹرینوں کا انتظام کیا جاتا ہے۔ اس مرتبہ بھی مغربی ریلوے (WR) نے دیوالی اور چھٹھ کے موقع پر 200 سے زائد خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

اس تعلق سے ریلوے نے کہا ہے کہ منگل (29 اکتوبر) کو 120 سے زائد ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ان میں سے تقریباً 40 ٹرینوں کا انتظام ممبئی ڈویژن کے ذریعہ کیا جائے گا جس میں 22 ٹرینیں خصوصی طور سے اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال اور اوڈیشہ کی مقبول منزلوں تک جائیں گی۔ اس سلسلے میں وزارت ریل نے منگل کو چلائی جانے والی فیسٹیول اسپیشل ٹرینوں کی فہرست بھی سوشل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر شیئر کی ہے۔


وہیں وسط مشرقی ریلوے کے سی پی آر او سرسوتی چندر نے بتایا ہے کہ دیوالی اور چھٹھ پوجا کے دوران مسافروں کی اضافی بھیڑ کے پیش نظر ان کی سہولت کے لیے ریلوے کے ذریعہ کئی خصوصی ٹرینوں کو چلایا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں 4 جوڑی اسپیشل ٹرینوں کی آمد و رفت کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سلسلے میں گونا، ساگر کٹنی، پریاگ راج چِھوکی، پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن کے راستے کوٹا اور داناپور کے درمیان گاڑی نمبر 09803/09804 کوٹا-داناپور-کوٹا اسپیشل ٹرین چلائی جا رہی ہے۔

سلی گوڑی، کشن گنج، کٹیہار، مکامہ کے راستے نیو جلپائی گوڑی اور پٹنہ جنکشن کے درمیان گاڑی نمبر 05739/05740 پٹنہ-نیوجلپائی گوڑی-پٹنہ اسپیشل ٹرینوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ پورنیہ، بن منکھی، جانکی نگر، مرلی گنج کے راستے کٹیہار اور دورم مدھے پورہ کے درمیان گاڑی نمبر 07541/07542 کٹیہار-دورم مدھے پورہ-کٹیہار اسپیشل ٹرین چلائی جائے گی جبکہ نوگچھیا، مانسی، کھگڑیا، برونی، شاہ پور پٹوری، حاجی پور، سونپور کے راستے کٹیہار اور چھپرہ کے درمیان گاڑی نمبر 05744/05743 کٹیہار-چھپرہ-کٹیہار اسپیشل ٹرین مسافروں کی سہولت کے لیے چلائی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔