مالی مشکلات کی وجہ سے پریشان ہدایتکار کی موت، مسخ شدہ حالت میں ملی لاش

گرو پرساد کے طور پر ساؤتھ کی فلم انڈسٹری نے ایک بہترین ہدایتکار کھو دیا ہے۔ وہ اپنی آنے والی فلم 'ایڈے ما' کی شوٹنگ میں مصروف تھے لیکن ان کی موت کے بعد فلم کی شوٹنگ ادھوری رہ گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>خودکشی، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

خودکشی، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار گرو پرساد کا انتقال ہو گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں ملے شواہد اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ ان کی موت غیر طبعی ہوئی ہے۔ ان کی نعش بنگلورو میں ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی۔ ان کے پڑوسیوں نے ان کے گھر سے آنے والی تیز بدبو کے بارے میں شکایت کی تھی، جس کے بعد پولیس نے وہاں سے گرو پرساد کی مسخ شدہ نعش برآمد کی۔

پولیس افسران کا ماننا ہے کہ گرو پرساد کی موت کچھ روز قبل ہی ہو چکی تھی۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ان کی موت کب اور کیسے ہوئی۔ گرو پرساد 52 سال کے تھے اور وہ شدید مالی مشکلات کا شکار تھے۔


ہدایتکار گرو پرساد کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ وہ کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکاروں میں سے ایک تھے۔ ان کی پیدائش 2 نومبر 1972 کو کرناٹک کے بنگلورو میں ہوئی۔ سال 2006 میں انہوں نے فلم ’ماتا‘ کے ذریعہ بطور ہدایتکار اپنا ڈیبیو کیا، جو ایک کامیاب فلم ثابت ہوئی۔ ان کی دوسری فلم ’ایڈیلو منجو ناتھ‘ بھی ہٹ ہو گئی۔ دونوں فلموں کے لیے انہیں کئی ایوارڈز حاصل ہوئے تھے۔

موت سے قبل گرو پرساد اپنی آنے والی فلم ’ایڈے ما‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے، لیکن ان کی موت کے بعد اس فلم کی شوٹنگ ادھوری رہ گئی ہے۔ ساؤتھ فلم انڈسٹری نے ایک بہترین ہدایتکار کھو دیا ہے۔ ان کی اچانک موت سے ان کے اہل خانہ کے لیے یہ یقین کرنا کافی مشکل ہو رہا ہے کہ انہوں نے یہ انتہائی قدم کیسے اٹھایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔