دلّی والو آؤ، دلّی چلاؤ: دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کانگریس نے شروع کی خصوصی مہم، سبھی پارلیمانی حلقوں میں بھیجا وین

عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلیٰ، وزراء اور اراکین اسمبلی کا جیل میں آنا جانا لگا رہتا ہے۔ اگر دیکھیں تو دہلی حکومت کی بے عملی اور بدعنوانی کی وجہ سے دہلی کی ترقیاتی رفتار مکمل طور پر رک سی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس صدر دیویندر چودھری ہری جھنڈی دکھا کر وین کو سبھی پارلیمانی حلقوں کے لیے روانہ کرتے ہوئے</p></div>

دہلی کانگریس صدر دیویندر چودھری ہری جھنڈی دکھا کر وین کو سبھی پارلیمانی حلقوں کے لیے روانہ کرتے ہوئے

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر آج انتخابی بگل بجا دیا۔ انھوں نے کانگریس کارکنان و لیڈران کی موجودگی میں ’دلی والوں آؤ، دلی چلاؤ مہم‘ کی شروعات کرتے ہوئے 7 وین کو ہری جھنڈی دکھائی اور سبھی 7 پارلیمانی حلقوں کے لیے روانہ کیا۔ ہر ایک وین میں ایک خالی کرسی رکھی گئی ہے جس پر کانگریس کارکنان دہلی کی عوام کو بیٹھا کر دہلی کیسے چلانی ہے اور دہلی میں کانگریس کیا بہتر کر سکتی ہے، یہ سوال پوچھیں گے۔ کانگریس پارٹی دہلی کے اسمبلی انتخاب میں جانے سے پہلے دہلی کی عوام سے ان کا مشورہ لے کر کانگریس کے انتخابی منشور ’نیائے سنکلپ‘ میں شامل کرے گی۔

واضح ہو کہ کانگریس پارٹی نے کناٹ پلیس میں مینی فیسٹو کمیٹی کا اعلان کیا تھا، جس میں عوام کے درمیان ایک خالی کرسی رکھ کر یہ کہا گیا تھا کہ جس طرح دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی اپنے برابر میں اروند کیجریوال کے لئے ایک خالی کرسی رکھ کر دہلی کی حکومت چلا رہی ہے، دہلی کانگریس اسی طرز پر دہلی کی عوام کو خالی کرسی پر بٹھا کر ان سے صلاح و مشورہ لے گی۔ یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ بدحالی کے دہانے پر کھڑی دہلی کو کیسے بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ کیونکہ وزیر اعلیٰ کی کرسی پر عوام بیٹھتی ہے، اس لئے ہم نے دہلی کے 7 پارلیمانی حلقوں میں 7 وین راونہ کیے ہیں جس میں عوام کی رائے جاننے کے لئے ایک خالی کرسی رکھی ہے۔ دہلی والوں کے بھی کچھ خواب ہیں، مستقبل کے بارے میں اچھی سوچ ہے۔ وین پر ’دلی والوں آؤ، دلی چلاؤ‘ اور ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ جیسے نعرے لکھے ہوئے ہیں۔


اس موقع پر پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ عام  آدمی پارٹی کی خراب حکمرانی اور بی جے پی کی تاناشاہی کو کیسے ختم کر سکتے ہیں، یہ اب دہلی کی عوام بتائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عآپ کے وزیر اعلیٰ، وزراء اور اراکین اسمبلی کا جیل میں آنا جانا لگا رہتا ہے۔ اگر دیکھیں تو دہلی حکومت کی بے عملی اور بدعنوانی کی وجہ سے دہلی کی ترقیاتی رفتار مکمل طور پر رک سی گئی ہے۔

دیویندر یادو نے کانگریس کارکنان سمیت ضلع صدر، بلاک صدر، سابق اراکین اسمبلی، نگم پارشد، سابق نگم پارشد، اسمبلی اور کارپوریشن امیدواروں سے اپیل کی کہ ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ مہم میں ’دلی والوں آؤ، دلی چلاؤ‘ وین میں عوام کی خالی کرسی پر عوام کے درمیان جا کر زیادہ سے زیادہ لوگوں سے بات چیت کر کے دہلی کیسے چلانی ہے یہ پوچھیں۔ ان سے ہر موضوع پر بات کریں اور رائے لیں۔ دہلی کی عوام سے مہنگائی، بے روزگاری، بدحالی، انفراسٹرکچر، بدعنوانی، ناقص تعلیم، صحت، آلودگی، نقل و حمل، ٹوٹی سڑکیں، لاء اینڈ آرڈر، سماجی بہبود، خواتین کی حفاظت، بچوں میں وسیع پیمانے پر غذائی قلت، ہر سال مانسون کے دوران آبی جماؤ سے لوگوں کی ہلاکت، نالوں میں اکٹھے پانی کی وجہ سے ڈینگو، ملیریا اور چکن گنیا جیسی بیماری پر بات چیت کریں۔ تمام مسائل سے کانگریس دہلی والوں کو نجات دلانا چاہتی ہے۔ کانگریس کارکنوں نے بازاروں، کالونیوں کے چوک، رہائشی علاقوں کی گلیوں میں دکانداروں، ریہڑی پٹری والوں، آٹو ٹیکسی، مزدوروں، نوجوانوں، خواتین، کسانوں، آر ڈبلیو اے وغیرہ سے درپیش تمام مسائل پر مشورہ لے کر عوام کی رائے اور مشورے مانگے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔