بابل سپریو کے سیاست چھوڑنے کے اعلان سے متعلق سوالات پر بنگال بی جے پی کے صدر برہم

بابل سپریو سے متعلق سوال پوچھے جانے پر دلیپ گھوش نے کہا کہ’ اگر آپ کے کوئی اور سوالات ہیں تو کریں ، ورنہ میں پریس کانفرنس چھوڑ رہا ہوں‘۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سابق مرکزی وزیر بابل سپریو کے سیاست سے کنار ہ کشی اختیار کرنے کے اعلان سے متعلق سوالات پر بنگال بی جے پی کے ریاستی صدردلیپ گھوش برہم ہوگئے اور کہا کہ کون سیاست میں آئے گا اور کون جائے گا اس کا فیصلہ ان کا ذاتی ہوتا ہے۔اس کے ساتھ دلیپ گھوش نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر اس کے علاوہ کوئی سوال نہیں ہے تو پریس کانفرنس چھوڑ کر چلا جائوں گا۔

خیال رہے کہ بابل سپریو اور دلیپ گھوش کے درمیان شدید اختلافات رہے ہیں ۔گھوش کے متنازع بیانات کی بابل سپریو کھلے عام تنقید کرتے رہے ہیں۔اس کے علاوہ دونوں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے رہے ہیں ۔


پریس کانفرنس میں جب دلیپ گھوش سے میڈیا اہلکاروں نے بابل سپریو سے متعلق سوالات کرنے لگے تو وہ برہم ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے کوئی اور سوالات ہیں تو کریں ، ورنہ میں پریس کانفرنس چھوڑ رہا ہوں۔اس سے پہلے بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا تھا کہ میں کسی کا فیس بک یا ٹویٹر نہیں دیکھتاہوں ۔

بابول کی فیس بک پوسٹ کے فورا بعد دلیپ گھوش کی پریس کانفرنس ہورہی تھی۔جب ان کی توجہ بابل سپریو کے فیس بک پوسٹ سے متعلق کیا گیا تو دلیپ نے کہا کہ کون جا رہا ہے ، کیا کر رہا ہے ، میں کیسے بتا سکتا ہوں! یہ اس کا ذاتی معاملہ ہے۔ ہر کسی کو سیاست کرنے کا حق ہے ، کب کرنا ہے ، کب چھوڑنا ہے۔


دلیپ گھوش کے اس رد عمل کے بعد بابل سپریو نے ایک اور پوسٹ لکھ کر لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کا اعلان کیا۔اپنے پہلے پوسٹ میں بابل سپریو نے صرف سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ دلیپ گھوش کے رویے کی وجہ سے بابل سپریو دل برداشتہ تھے۔گھوش ان کی اہمیت دینے کے حق میں تھے۔اسی وجہ سے بابل سپریو نے اپنے فیس بک پر تفصیل سے 2014کے سیاسی حالات پر لکھا ہے کہ وہ سیاست میں کیوں آئے اور آسنسول سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیوں کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Aug 2021, 6:40 AM