ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان ڈیجیٹل لین دین ہوگا آسان، یو پی آئی پیمنٹ کنکٹیویٹی کی لانچنگ کل

21 فروری کو وزیر اعظم نریندر مودی اور سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ کی موجودگی میں ہندوستان کے ’یو پی آئی‘ اور سنگاپور کے ’پے ناؤ‘ کے درمیان معاہدہ کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>یو پی آئی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

یو پی آئی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

سنگاپور میں مقیم ہندوستانیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آ رہی ہے۔ انھیں اب یو پی آئی کے ذریعہ ہندوستان پیسے ٹرانسفر کرنے کی سہولت ملنے والی ہے۔ سنگاپور میں تعلیم حاصل کر رہے ہندوستانی طلبا کے لیے بھی آسانی میسر ہوگی جنھیں ان کے سرپرست بے حد آسانی سے ڈیجیٹل پیمنٹ کر یو پی آئی سے پیسے بھیج سکیں گے۔ دراصل 21 فروری یعنی کل ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان ریئل ٹائم پیمنٹ سسٹم لنکیج کو لانچ کیا جائے گا۔ اس میں دونوں ممالک کے درمیان کراس بارڈر کنکٹیویٹی کے تحت بے حد آسانی سے تیزی کے ساتھ پیسے ٹرانسفر کیے جا سکیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ کی موجودگی میں ہندوستان کی یو پی آئی اور سنگاپور کے پے ناؤ کے درمیان معاہدہ کیا جائے گا۔ دونوں ہی ممالک کے وزرائے اعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جڑیں گے۔ 21 فروری کو دن میں 11 بجے دونوں ممالک کے درمیان کراس بارڈر پیمنٹ کنکٹیویٹی کی شروعات کی جائے گی۔ ہندوستان کی طرف سے آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس اور سنگاپور کی طرف سے مانیٹری اتھارٹی آف سنگاپور کے منیجنگ ڈائریکٹر روی مینن اس سہولت کو لانچ کریں گے۔


ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان پیمنٹ سسٹم کے آپس میں جڑ جانے سے دونوں ممالک میں رہنے والے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ وہ تیزی کے ساتھ کراس بارڈر ریمیٹنس بے حد تیزی اور سستی شرحوں پر بھیج سکیں گے۔ سنگاپور میں رہنے والے ہندوستانیوں کو سب سے زیادہ اس کا فائدہ ہوگا، خصوصاً مہاجر ملازمین اور طلبا کو اس کا زبردست فائدہ ملے گا۔ مہاجر ملازمین اب یو پی آئی اور پے ناؤ کے ذریعہ تیزی کے ساتھ سستی شرحوں پر ریمیٹنس کا پیسہ ہندوستان بھیج سکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔