ڈیزل ایک بار پھر 25 پیسے ہوا مہنگا، 22 ویں دن پٹرول کے دام مستحکم
ڈیزل کی قیمت میں جمعہ کو 20 پیسے فی لیٹر، اتوار کو 25 پیسے اور پھر پیر کو 25 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح چار میں سے تین دنوں میں 70 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے پہلے دن خام تیل 80 ڈالر کی طرف بڑھنے کے دوران گھریلو سطح پر آج ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس سے گزشتہ چار میں سے تین دنوں میں اس میں 70 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوچکا ہے۔ تاہم اس دوران پٹرول کی قیمتیں 22 ویں دن بھی مستحکم رہیں۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں ڈیزل 89.32 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں جمعہ کو 20 پیسے فی لیٹر، اتوار کو 25 پیسے اور پھر پیر کو 25 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح چار میں سے تین دنوں میں 70 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 5 ستمبر کو پٹرول کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی اور اس کے بعد یہ 101.19 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.32 روپے فی لیٹر رہا۔
امریکی تیل کے ذخائر میں تین سال کی نچلی سطح پر آنے اور قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے سے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ہیں۔ آج سنگاپور میں 1.06 ڈالر اضافے کے ساتھبریٹ کروڈ 79.15 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 1.04 ڈالر اضافے سے 75.02 ڈالر فی بیرل پر کھلا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)
دہلی ————— 101.19 —————— 89.32
ممبئی ————— 107.26 —————— 96.94
چنئی —————98.96 -—————- 93.93۔
کولکتہ ———— 101.62 —————— 92.42
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔