کیا روسی طیارہ نے کیا تھا امریکی ڈرون پر حملہ؟ پنٹاگن کے ذریعہ جاری ویڈیو تو کچھ ایسا ہی ظاہر کر رہی
امریکی ڈیفنس سکریٹری لائیڈ آسٹن اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف چیف جنرل مارک میلے نے طیارہ اور ڈرون کی ٹکر کے بعد اپنے روسی ہم منصبوں سے بات کی ہے۔
امریکہ نے بحر اسود کے اوپر بین الاقوامی ہوائی علاقہ میں امریکی فضائیہ کے نگرانی ڈرون سے ٹکراتے ہوئے ایک روسی طیارہ کی ویڈیو جاری کی ہے۔ امریکی ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ پنٹاگن نے کہا کہ جمعرات کے روز جاری کردہ 42 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں ایک روسی ایس یو-27 جیٹ امریکی ایم کیو-9 ڈرون کے پیچھے کی طرف آ رہا ہے اور ڈرون پر ایندھن چھوڑ رہا ہے۔
امریکی فوج کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ روسی جنگی طیارہ نے آٹومیٹک ہوائی گاڑی پر ایندھن ڈالا اور پھر اس کے پروپیلر سے ٹکرا گیا۔ انھوں نے کہا کہ روسی طیارہ نے منگل کے روز ایم کیو-9 ریپر ڈرون کو سمندر میں گرا دیا۔ امریکی ڈیفنس سکریٹری لائیڈ آسٹن اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف چیف جنرل مارک میلے نے اس واقعہ کے بعد اپنے روسی ہم منصبوں سے بات کی ہے۔
واضح رہے کہ روسی طیارہ کے امریکی ڈرون سے ٹکرانے والے معاملے پر امریکی افسران نے روسی وزیر دفاع سرگیئی شوئیگو اور روسی جنرل اسٹاف کے چیف جنرل والیری گیراسیموو کے ساتھ بدھ کو فون پر بات کی تھی۔ جانکاری کے مطابق دونوں ممالک کے افسران کے درمیان اکتوبر کے بعد پہلی بار بات چیت ہوئی ہے۔
توجہ طلب بات یہ بھی ہے کہ روسی طیارہ کے ذریعہ امریکی ڈرون سے ٹکرانے کی کوشش غیر معمولی ہے۔ روس-یوکرین جنگ کے درمیان اس طرح کے واقعہ سے فکر کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ اس سے امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات جنگ کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے سرکردہ ڈیفنس اور آرمی لیڈران کی آپس میں ہوئی بات چیت اس واقعہ کی سنجیدگی کو نشان زد کرتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔