پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ڈینگی بخار کے 223 نئے معاملوں کی تشخیص
پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے 223 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے خطے میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے
اسلام آباد: پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے 223 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے خطے میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔
محکمہ صحت پنجاب کے سکریٹری عمران سکندر نے جمعرات کو میڈیا کو بتایا کہ صوبہ پنجاب میں ڈینگی بخار کے 223 کیسز میں سے 167 صوبائی دارالحکومت لاہور سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ دارالحکومت اسلام آباد کے پڑوسی ضلع راولپنڈی سے کم از کم 35 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب میں اس سال اب تک ڈینگی بخار کے 1،659 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ صوبہ ملک کی کل آبادی کا نصف سے زائد پر محیط ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ محکمہ صحت ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے صوبے بھر میں مہمات چلا رہا ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد کو بھی ڈینگی انفیکشن کی بڑھتی ہوئی تعداد کا سامنا ہے اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس بیماری سے کم از کم تین مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔