بلیا قتل معاملہ کا اہم ملزم دھیریندر سنگھ 3 دن بعد لکھنؤ سے گرفتار

بلیا کے درجن پور گاؤں میں فائرنگ اور قتل کا کلیدی ملزم دھیریندر سنگھ کو پولیس نے واردات کے تقریباً 70 گھنٹے بعد گرفتار کیا ہے، مہلوک کے اہل خانہ نے گرفتار پر خوشی کا اظہار کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ: بلیا فائرنگ کے کلیدی ملزم دھیریندر سنگھ کو اتوار کے روز گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم دھیریندر سنگھ کو واقعے کے تین دن بعد لکھنؤ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل، پولیس نے اتوار کے روز درجن پور گاؤں میں فائرنگ کے واقعے میں مزید 2 نامزد ملزموں سنتوش یادو اور امرجیت یادو کو گرفتار کیا تھا۔

اس معاملے میں کل 8 نامزد ملزمان ہیں۔ پولیس نے سرکاری سستی دکان کی الاٹمنٹ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص کے قتل کے مفرور ملزم کے خلاف انعام کا اعلان کیا تھا اور ملزمان کے خلاف این ایس اے (قومی سلامتی ایکٹ) اور گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کا اعلان کیا تھا۔


مقتول شخص کے کنبہ کے لوگوں نے بلیا کے درجن پور گاؤں میں پیش آنے والے فارنگ کے واقعہ کے کلیدی ملزم دھیریندر پرتاپ سنگھ کی تقریباً 70 گھنٹوں بعد گرفتاری پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ مقتول کے بھائی سورج پال نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری پر انہیں خوشی تو ہے لیکن اسے سزائے موت ملنی چاہئے، نیز ان کے اہل خانہ کو بھی تحفظ فراہم کیا جانا چاہئے۔ اس واقعے کے کلیدی ملزم دھیریندر پرتاپ سنگھ کی گرفتاری کے لئے پولیس نے 12 ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے یادو نے ہفتہ کے روز کہا کہ پولیس نے منا یادو، راج پرتاپ یادو اور راجن تیواری کو ہفتہ کے روز گرفتار کیا، جبکہ دیویندر پرتاپ سنگھ اور نریندر پرتاپ سنگھ کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں کل آٹھ نامزد اور 20 سے 25 نامعلوم ملزمان ہیں۔


ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سبھاش چندر دوبے نے اس معاملہ کے مفرور ملزمان کی گرفتاری پر 50-50 ہزار روپے کا اعلان کیا تھا۔ علاوہ ازیں ان کے خلاف این ای اور گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سے قبل پولیس سپرنٹنڈنٹ دیویندر ناتھ کی سطح پر مفرور ملزمان کی گرفتار پر 25-25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔