اتراکھنڈ میں بھاری بارش سے تباہی، یمنوتری دھام میں عارضی پل منہدم، مندر احاطہ کو بھی نقصان

لینڈ سلائیڈنگ اور یمنا کے پانی کی سطح بڑھنے سے یمنوتری مندر کمپلیکس بشمول عارضی پل، حفاظتی دیوار، کچن اور پجاری اسمبلی کے کمرے کو نقصان پہنچا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

دہرادون: ملک کے کئی حصوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ اتراکھنڈ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے یمونوتری دھام اور اس کے آخری اسٹاپ جانکی چٹی پر تباہی کے مناظر دیکھے جا رہے ہیں۔ یمنا ندی کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور یمونوتری مندر کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ اور جمنا کے پانی کی سطح بڑھنے سے یمنوتری مندر کمپلیکس بشمول عارضی پل، حفاظتی دیوار، کچن اور پجاری اسمبلی کے کمرے کو نقصان پہنچا ہے۔

اس وقت اترکاشی ضلع ہیڈکوارٹر، چنیالیسوڑ علاقے میں ہلکی بارش ہو رہی ہے اور ضلع کے دیگر تحصیل علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے۔ گنگوتری نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کے لیے ہموار بتایا جاتا ہے۔ لامبگاؤں موٹروے ایرکھل کے قریب ملبے اور پتھروں کی وجہ سے سڑک بند ہونے کی اطلاع ہے۔


اس کے ساتھ ہی گھنسالی-بلگنگا وادی میں بجلی کی فراہمی ٹھپ ہو گئی ہے۔ کئی مقامات پر بجلی کے کھمبے بہہ گئے ہیں۔ جمعہ کی رات کرن پریاگ میں زبردست بارش ہوئی، جس کی وجہ سے پنڈر ندی میں طغیانی آ گئی۔ نارائن بگڑ کا پنتی قصبہ ملبے سے بھر گیا ہے۔ کرن پریاگ-گوالادم-الموڑہ قومی شاہراہ نارائن بگڑ میں بند ہے۔ دریں اثنا، بی آر او سڑک کھولنے میں مصروف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔