بہار: پٹاخوں پر پابندی کے باوجود جم کر ہوئی آتش بازی
سبھی تھانہ سربراہوں کو پٹاخوں کی فروخت اوراستعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا لیکن اس سے قبل ہی پٹنہ میں پٹاخوں کی دوکانیں سج چکی تھیں اور خوب فروخت بھی ہوئی۔
پٹنہ: فضائی آلودگی کے خطرناک سطح کے پیش نظرنیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کی ہدایت پر پٹنہ سمیت بہار کے تین اضلاع میں پٹاخوں کے کاروبار اور استعمال پر مکمل پابندی کے باوجود مقامی انتظامیہ اس پر لگام لگانے میں ناکام رہی۔
این جی ٹی کی ہدایت پر تاخیرسے حرکت میں آئی پٹنہ ضلع انتظامیہ نے جمعہ کی شام کو سبھی تھانہ سربراہوں کو پٹاخوں کی فروخت اوراستعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا لیکن اس سے قبل ہی پٹنہ میں پٹاخوں کی دوکانیں سج چکی تھیں اور خوب فروخت بھی ہوئی۔ ضلع مجسٹریٹ کمار روی نے عوامی مفاد میں لوگوں سے پٹاخوں کی فروخت اور استعمال نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسانی صحت کی سلامتی اور فضاکے معیارکے لیے یہ ضروری ہے۔
پولیس کی جانب سے حکم پر سختی سے عمل نہ کرائے جانے کے سبب کل شام ڈھلتے ہی آتش بازی شروع ہوگئی، جو شب تک جاری رہی۔ یہی حالت گیا اور مظفرپور میں بھی دیکھنے کو ملی۔ پولیس پٹاخہ جلانے والوں پر بھی کوئی کارروائی نہیں کی اور خاموش تماشائی بنی رہی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Nov 2020, 8:11 AM