نوٹ بندی روزگار کو ختم کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش تھی: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے نوٹ بندی کے سات سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ نوٹ بندی روزگار کو تباہ کرنے اور غیر منظم معیشت کو توڑنے کی ایک سوچی سمجھی سازش تھی

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / تصویر ایکس&nbsp;</p></div>

راہل گاندھی / تصویر ایکس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو نوٹ بندی کے سات سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ نوٹ بندی روزگار کو تباہ کرنے اور غیر منظم معیشت کو توڑنے کی ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔

راہل گاندھی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا، ’’نوٹ بندی ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔ نوٹ بندی روزگار کو تباہ کرنے، مزدوروں کی آمدنی روکنے کی، چھوٹے کاروباروں کو تباہ کرنے کی، کسانوں کو نقصان پہنچانے کی اور غیر منظم معیشت کو توڑنے کی سازش تھی۔‘‘


انہوں نے کہا کہ 99 فیصد عام ہندوستانیوں پر حملہ، ایک فیصد سرمایہ دار مودی کے 'دوستوں' کو فائدہ۔ یہ ایک ہتھیار تھا، آپ کی جیب کاٹنے کا۔ بہترین دوست کی جھولی بھر کر اسے 609 ویں سے دنیا کا دوسرا امیر ترین شخص بنانے کا!

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 نومبر کو قوم سے ٹیلی ویژن خطاب میں کالے دھن اور دہشت گردی پر لگام لگانے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس وقت چلن کے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد نئے 500 اور 1000 کے نوٹ جاری کئے گئے۔ اس وقت 2000 کا نوٹ بھی جاری کیا گیا تھا جسے اب منسوخ کر دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔