مسجدالجمیل کی شہادت مقامی حکام کی کھلی لاقانونیت: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

مسلم پرسنل لا بورڈ کے کارگزار جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ ’’ابھی ضلع بارہ بنکی کی مسجد غریب نواز کا زخم مندمل نہیں ہوا تھا کہ کھتولی کی مسجد الجمیل بھی شہید کردی گئی۔‘‘

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

حیدرآباد: اترپردیش کے کھتولی، ضلع مظفرنگر کی مسجد الجمیل کو مقامی حکام کے ذریعہ شہید کئے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی (کارگزار جنرل سکریٹری، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) نے کہا کہ ’’ابھی ضلع بارہ بنکی کی مسجد غریب نوازکا زخم مندمل نہیں ہوا تھا کہ کھتولی ضلع مظفرنگر کی مسجد الجمیل بھی شہید کردی گئی۔‘‘

مولانا رحمانی نے کہاکہ اور مقامی پولیس نے بغیر کسی تحقیق کے اِس کو سرکاری زمین بتاکر مسجد شہید کردی، حالانکہ یہ زمین وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہے اور متولی کے پاس اس کے کاغذات بھی موجو د ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ قانونی کاروائی کے سلسلہ میں صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، اور اترپردیش گورنمنٹ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ یہ زمین متولی کے حوالہ کردے، اور جن پولیس عہدہ داروں نے اس غیر قانونی حرکت کا ارتکاب کیا ہے، ان کو معطل کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، نیز انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ مسجدوں کے کاغذات بنوائیں اور ان کو محفوظ رکھنے کا اہتمام کریں؛ تاکہ فرقہ پرست، متعصب اور فرض ناشناس قسم کے پولیس افسروں سے مسجدوں کی حفاظت ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 May 2021, 8:40 PM