نئے سال پر گھنے کہرے کی آغوش میں دہلی
قومی راجدھانی میں لوگوں نے آج نئے سال کا استقبال گھنے کہرے میں لپٹی صبح کے ساتھ کیا۔حد بصارت کم ہونےکی وجہ سے ریل اور ہوائی خدمات پر گہرا اثر پڑا۔
قومی راجدھنی دہلی میں سال کے پہلے ہی دن دھند کا زبردست اثر رہا ساتھ ہی شام کے وقت سڑکوں پر جام کی صورت حال رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو مطلوبہ مقامات پر پہنچنا دشوار ہو گیا اور گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ ( سی پی سی بی ) سے موصول اعداد و شمار کے مطابق پیر کو ہوا کا معیار ’انتہائی خراب‘ سطح پر رہا۔ قومی راجدھانی کے جنرل ایئر کوالٹی انڈیکس (اےكيواي) آج صبح 10 بجے 390 تھا جو انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم از کم درجہ حرارت 5.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دن میں آسمان جزوی طور پر صاف اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے 23 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گہرے دھند اور رن وے پر ویژیبلٹی کا معیار انتہائی کم سطح پر ہونےکی وجہ سے دہلی ہوائی اڈے پر ہی دو سو سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں اور حد بصارت گھٹ کر 50 میٹر سے بھی کم رہ گئی جس کی وجہ سے تقریباً دو گھنٹے ہوائی اڈے پر کوئی آمدورفت نہیں ہوئی۔
فضائی کمپنی انڈیگو نے بتایا کی ملک بھر میں آج اس کی 60 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ریل خدمات بھی اس کہرے سےمتاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکی۔ پندرہ ریلوں کو منسوخ کردیا گیا، 56 تاخیر سے چلیں اور تقریبا 20 کے روٹ میں تبدیلی کی گئی۔
گھنے کہرے کے باوجود نئے سال کے موقع پر كهيں کہیں مندروں میں عقیدتمندوں کی بھیڑ دیکھی گئی۔ کم ویژیبلٹی کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیاں کھسک رہی تھیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔