دہلی میں تیزآندھی اور بارش کے بعد دہلی والوں کو گرمی سے راحت

کئی مقامات پر 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوا چلی اور تیز بارش ہوئی۔ خراب موسم کی وجہ سے ممبئی، دہلی وستارا فلائٹ کا راستہ بدلنا پڑا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

کل شام قومی راجدھانی دہلی میں اچانک موسم کا مزاج بدلنے کے ساتھ کئی علاقوں میں تیزآندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس سے دہلی والوں کو گرمی سے تھوڑی راحت ملی جبکہ تیز ہواوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں درخت بھی گرے۔

دہلی میں کل شام کے بعد سے راحت ہے لیکن کل دہلی والوں نے زبردست طوفان نما آ ندھی کو دیکھا ۔ بارش کے ساتھ آندھی اتنی تیز تھی کے کئی سڑکوں پردرخت گر گئے اور کئی جگہ پر پانی جمع ہو گیا ۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہلی میں اتنی شدید بارش کی وجہ سے کہیں ٹریفک جام نہیں ہوا۔


دوسری جانب دارالحکومت میں تیز آندھی کے ساتھ کئی علاقوں میں بجلی چلی گئی۔ مشرقی ، شمال مشرقی اور وسطی دہلی میں رہنے والے لوگ تقریبا دو گھنٹے بجلی سے محروم رہے۔ محکمہ بجلی سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ تیز طوفان کی وجہ سے کسی قسم کے نقصان سے بچنے کے لئے دو گھنٹے تک بجلی کی سپلائی روک دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ، دہلی این سی آر کے کئی علاقوں (آئی جی آئی ہوائی اڈہ ، صفدرجنگ مقبرہ ، لودھی روڈ) سمیت بہادرگڑھ ، سونی پت ، جھجر اور چرخی دادری میں کل کئی مقامات پر 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوا کے ساتھ تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ دہلی میں خراب موسم کی وجہ سے ممبئی، دہلی وستارا فلائٹ کا راستہ تبدیل کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔