پستول لہرانے والے آشیش پانڈے کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

دہلی کے 5 ستارہ ہوٹل کے باہر پستول لہرانے اور ایک جوڑے کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے معاملہ میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے آشیش پانڈے کی ضمانت نامنظور کر دی۔

تصویر قومی آواز/وپن
تصویر قومی آواز/وپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے یہاں کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں پستول لہرانے کے الزام میں بہوجن سماج پارٹی کے سابق رکن پارلیمان کے بیٹے آشیش پانڈے کو پیر تک کے لئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

بی ایس پی کے سابق رکن پارلیمان راکیش پانڈے کے بیٹے آشیش پانڈے پر 14اکتوبر کو حیات ریجنسی ہوٹل میں ایک خاتون کو پستول لہرا کر دھمکانے اور اسکے ساتھ گالی گلوج کرنے کا الزام ہے۔

اس معاملہ کے سوشل میڈیا پر آنے اور طول پکڑنے کے بعد آشیش نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں کل خودسپردگی کی تھی جہاں اسے مجسٹریٹ نیتوشرما کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے اسے ایک دن کی پولیس تحویل میں دیدیا تھا حالانکہ پولس نے 4 دن کے لئے حراست میں رکھنے کی درخواست کی تھی۔

عدالت نے آج معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔ آشیش نے ضمانت کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے اسے حراست میں بھیج دیا۔

پولس نے اس معاملہ میں ہوٹل پر لاپروائی برتنے کا الزام لگایا اور وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس کا جواب 15 دن میں دینے کو کہا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔