دہلی کی نئی کابینہ کی تصویر صاف، آتشی کے ساتھ 5 وزراء حلف لیں گے

دہلی کی نئی کابینہ کی تصویر صاف ہو گئی ہے، آتشی کے ساتھ 5 وزراء حلف لیں گے۔ ایل جی نے نئی حکومت کے حلف اٹھانے کے لیے 21 ستمبر کی تاریخ تجویز کی ہے

<div class="paragraphs"><p>آتشی / آئی اے این ایس</p></div>

آتشی / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی حکومت کی نئی کابینہ کی تصویر صاف ہو گئی ہے اور اطلاعات کے مطابق آتشی کے ساتھ 5 دیگر وزراء حلف لیں گے۔ ان وزراء میں گوپال رائے، کیلاش گہلوت، سوربھ بھاردواج، اور عمران حسین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، مکیش اہلاوت بھی کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق، دہلی کے ایل جی نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے استعفیٰ اور آتشی کی طرف سے نئی حکومت بنانے کے دعوے کا خط صدر کو بھیج دیا ہے۔ آتشی نے عام آدمی پارٹی کے قانون سازوں کی نئی قائد منتخب ہونے کے بعد ایل جی وی کے سکسینہ سے ملاقات کی اور نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا تھا۔ ایل جی نے نئی حکومت کے حلف اٹھانے کے لیے 21 ستمبر کی تاریخ تجویز کی تھی۔


یاد رہے کہ اروند کیجریوال نے شراب گھوٹالے میں ضمانت پر جیل سے باہر آنے کے بعد وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ کیجریوال نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب عوامی عدالت میں جائیں گے اور اس کا فیصلہ آنے تک وزیراعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھیں گے۔ کیجریوال کے استعفیٰ کے بعد آتشی نے نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔

ایل جی کی طرف سے ایک دن قبل ہی نئی حکومت کے حلف اٹھانے کے لیے 21 ستمبر کی تاریخ کا خط صدر کو بھیجا گیا ہے۔ حلف اٹھانے کی تقریب ایل جی سیکریٹریٹ میں ہوگی، لیکن اگر عام آدمی پارٹی کسی اور مقام پر یہ تقریب منعقد کرنا چاہتی ہے، تو اس کا بھی انتظام کیا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔