دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز

دہلی کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی سنگین شکل اختیار کر چکی ہے، آنند وہار میں اے کیو آئی 457 تک پہنچ گیا۔ آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی سیکریٹریٹ میں جائزہ میٹنگ بلائی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ملک کی قومی راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی خوفناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ آلودگی کے سبب یہاں کے ماحول میں دھند کی چادر چھا گئی ہے۔ کئی علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے جس نے لوگوں کے لیے پریشان کن حالت پیدا کر دی ہے۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق منگل کی صبح 7 بجے دہلی کے آنند وہار کا اے کیو آئی 457، علی پور کا 391، اشوک وہار کا 418، چاندنی چوک کا 317، دوارکا کا 404، آئی ٹی او کا 343، جہانگیرپوری کا 440، لودھی روڈ کا 320 اور روہنی کا 401 درج کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ غازی آباد کے اندرپورم کا 269، لونی کا 400، وسندھرا کا 353 اور نوئیڈا سیکٹر 62 کا اے کیو آئی 345 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ گروگرام کے سیکٹر 51 میں 283 اور وکاس سدن میں 324 اے کیو آئی درج کیا گیا ہے۔


قبل ازیں وزیر ماحولیات گوپال رائے نے دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کی وجہ ہوا کی کم رفتار کو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس اہم معاملے پر مستعد ہے اور فعال طور پر کام کر رہی ہے۔ تمام متعلقہ محکموں کے ذریعے فضائی آلودگی روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو لے کر دہلی سیکریٹریٹ میں منگل کو جائزہ میٹنگ بلائی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گوپال رائے نے 23 اکتوبر کو اس معاملے میں مرکزی حکومت کو ایک خط لکھا تھا اور اس کے بعد مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں گزشتہ دنوں ہوئی ورچوئل میٹنگ میں بھی اس معاملے کو رکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی حکومت آلودگی سے متعلق گرین دہلی ایپ پر حاصل ہوئی تقریباً 88 فیصد شکایتوں کا نپٹارہ کر چکی ہے۔ ایپ کے توسط سے ابھی تک 81418 شکایتیں آئی ہیں، جن میں سے 71558 سے زائد شکایتوں کا نپٹارہ کیا جا چکا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ گوپال رائے نے 23 اکتوبر کو اس معاملے میں مرکزی حکومت کو ایک خط لکھا تھا اور اس کے بعد مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں گزشتہ دنوں ہوئی ورچوئل میٹنگ میں بھی اس معاملے کو اٹھایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی حکومت آلودگی سے متعلق گرین دہلی ایپ پر حاصل ہونے والی تقریباً 88 فیصد شکایتوں کا ازالہ کر چکی ہے۔ ایپ کے ذریعے ابھی تک 81418 شکایتیں موصول ہوئیں ہیں، جن میں سے 71558 سے زائد شکایتوں کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔