ونود نگر میں دہلی کا 497واں محلہ کلینک شروع، سسودیا نے کہا - ’ہر شہری کو طبی سہولیات فراہم کرنا ہمارا مقصد‘

منیش سسودیا نے بتایا کہ یہ محلہ کلینک پٹپڑ گنج کمیونٹی اور ونود نگر کے لوگوں کو بنیادی صحت کی سہولیات، 200 اقسام کے ٹیسٹ اور دوائیں مفت فراہم کرے گا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے دہلی کے ہر وارڈ میں عام آدمی محلہ کلینک شروع کرنے کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور وزیر صحت ستیندر جین نے آج پٹپڑ گنج اسمبلی حلقہ میں ونود نگر کے وارڈ میں عام آدمی محلہ کلینک کا افتتاح کیا۔ یہ پٹپڑ گنج کا 9 واں محلہ کلینک اور دہلی کا 497 واں محلہ کلینک ہے۔

منیش سسودیا نے بتایا کہ ہمارا مقصد دہلی کے ہر شہری کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ محلہ کلینک پٹپڑ گنج کمیونٹی اور ونود نگر کے لوگوں کو بنیادی صحت کی سہولیات، 200 اقسام کے ٹیسٹ اور دوائیں مفت فراہم کرے گا۔


نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بتایا کہ آج دہلی کے محلہ کلینک ماڈل کی نہ صرف ملک بلکہ بیرون ممالک میں بھی تعریف کی جا رہی ہے۔ یہ تعریف صرف اس لئے نہیں کی گئی ہے کہ لوگوں کو ہمارے محلہ کلینک میں علاج کی عمدہ سہولیات میسرہو رہی ہیں، لیکن ہمارے محلہ کلینک کو بھی اس لئے جانا جاتا ہے، کیونکہ یہاں ڈاکٹروں اور ان کے ساتھیوں کے ذریعہ مریضوں کےساتھ بہت اچھا سلوک کیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔