موسلا دھار بارش کے بعد دہلی دریا میں تبدیل، ماں بیٹا جاں بحق، تمام اسکولوں کے بند کرنے کا اعلان

تھوڑی سی بارش اور ہر سڑک پانی سے بھر گئی، یہ حال ہے راجدھانی دہلی کے ان علاقوں کا، جنہیں پوش کہا جاتا ہے اور ایسی ہی صورتحال اس علاقہ کی بھی جہاں ابھی تین طلباء کی موت ہو گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی-این سی آر جو گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے وہاں کل یعنی بدھ کی شام  ہوئی  موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔  کچھ ہی دیر میں خوشگوار موسم اور بارش کی خبریں پانی بھر جانے کی تصاویر اور ویڈیوز میں تبدیل ہو گئیں اور یہ بارش تھوڑی ہی دیر میں آفت بن گئی۔

پی ٹی آئی کے مطابق دہلی میں شدید بارش کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور دو زخمی بتائے جاتے  ہیں۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ تنوجا اور اس کا تین سالہ بیٹا پریانش غازی پور علاقے میں کھوڈا کالونی کے قریب ہفتہ وار بازار گئے تھے۔ اس دوران وہ پھسل کر نالے میں گر گئے۔ اہلکار نے بتایا کہ غوطہ خوروں اور کرینوں کی مدد سے دونوں کو نکالا  گیا اور لال بہادر شاستری ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔


اسی دوران شمالی دہلی کے سبزی منڈی علاقے میں مکان گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ دہلی فائر سروس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ انہیں رات 8:57 پر رابن سنیما کے قریب گنٹا گھر کے قریب سبزی منڈی علاقے میں ایک مکان کے گرنے کے بارے میں کال موصول ہوئی۔ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔ ملبے سے ایک شخص کو بچا لیا گیا۔ اہلکار نے بتایا کہ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، جب کہ جنوب مغربی دہلی کے وسنت کنج علاقے میں دیوار گرنے سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

ادھر انتظامیہ نے فیصلہ لیا ہے کہ دارالحکومت دہلی میں جمعرات کو تمام اسکول بند رہیں گے۔قومی راجدھانی میں شدید بارش کی وجہ سے تین مکانات گر گئے۔ اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ مکانات پرانے تھے اور ان میں کوئی نہیں رہتا تھا۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے آئی ٹی او سے لکشمی نگر جانے والی سڑک پانی بھر جانے کی وجہ سے بند ہو گئی ۔ بارش کی وجہ سے دارالحکومت دہلی کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ دہلی میں بارش کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔


یہ حال ہے راجدھانی دہلی کے ان علاقوں کا، جنہیں پوش کہا جاتا ہے۔ قرول باغ پچھلے چار پانچ دنوں سے خبروں میں ہے۔ یہاں، ایک آئی اے ایس کوچنگ سنٹر کے تہہ خانے میں پانی بھر جانے سے تین طلباء کی موت ہو گئی۔ کوچنگ چلانے والے اور انتظامیہ ابھی تک اپنے اپنے دلائل دے کر جرم کو ڈھکنے میں مصروف ہیں۔ طلباء اپنے ساتھیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کر رہے ہیں لیکن کل  بھی قرول باغ کی حالت دیکھیں، تھوڑی دیر کے لیے بارش ہوئی اور پورا علاقہ زیر آب آ گیا۔

دہلی کی میئر شیلی آبرائے نے کہا ہے کہ ایم سی ڈی کمشنر اور تمام افسران اور دیگر ملازمین شفٹوں کو تقسیم کرکے 24 گھنٹے  کام کریں، اور پانی بھرنے کے کسی بھی واقعے کی فوری طور پر اطلاع دیں۔ وہ  چوبیس گھنٹے دستیاب ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔