دہلی کو آج ملے گا نیا میئر! سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کی تیاری، تین کوششیں ہو چکیں ناکام

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کی طرف سے گزشتہ ہفتے کارپوریشن ہاؤس کا اجلاس طلب کرنے کو منظوری دینے کے بعد میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے 6 ممبران کے عہدوں کے لئے آج الیکشن ہوگا

<div class="paragraphs"><p>میئر انتخاب کی فائل تصویر قومی آواز / وپن</p></div>

میئر انتخاب کی فائل تصویر قومی آواز / وپن

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: طویل انتظار کے بعد دہلی کو آج نیا میئر ملنے کا قوی امکان ہے۔ میئر کا انتخاب کافی عرصہ سے تعطل کا شکار ہے اور اب سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کرائے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے گزشتہ ہفتے کارپوریشن ہاؤس کا اجلاس طلب کرنے کو منظوری دی تھی، جس کے تحت میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے 6 ممبران کے عہدوں کے لئے الیکشن ہوگا۔

اس سے قبل الیکشن کی تین کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور ہر بار بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے کونسلروں کی ہنگامہ آرائی کے سبب ایوان کی کارروائی کو ملتوی کر دینا پڑا۔

خیال رہے کہ 17 فروری کو میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کی پہلی میٹنگ بلانے کے لیے 24 گھنٹے کے اندر نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاکہ میئر، ڈپٹی میئر اور میونسپل کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کے انتخاب کی تاریخ طے کی جا سکے۔ عدالت نے حکمراں عام آدمی پارٹی (عآپ) کی میئر امیدوار شیلی اوبرائے کی عرضی پر سماعت کے بعد یہ حکم جاری کیا۔


اب تک منعقد ہونے والے 3 اجلاسوں میں نامزد کونسلروں (الڈرمین) کے ووٹنگ کے حق کو لے کر عآپ اور بی جے پی کونسلروں کے درمیان ہنگامہ آرائی کی وجہ سے میئر کا انتخاب نہیں ہو سکا۔ ایم سی ڈی انتخاب سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ نے ہدایت دی کہ میئر کا انتخاب پہلے اجلاس میں کرایا جائے۔ اس کے علاوہ نامزد ارکان کو اس الیکشن میں ووٹ نہیں دینے اور ڈپٹی میئر اور دیگر عہدوں کے انتخابات میئر کی صدارت میں کرائے جانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔