بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی انل جھا نے عآپ میں شمولیت اختیار کی، کیجریوال کی تعریف

بی جے پی کے دو بار کے ایم ایل اے رہنے والے انل جھا نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، جبکہ دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے عآپ کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

دہلی میں اتوار کو دو اہم سیاسی واقعات رونما ہوئے۔ پہلے دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ اور سابق وزیر سیاحت کیلاش گہلوت نے عام آدمی پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی اور اروند کیجریوال پر کئی سنگین الزامات عائد کیے۔ دوسری جانب بی جے پی کے سینئر لیڈر اور کِراڑی سے دو بار کے رکن اسمبلی انل جھا نے بی جے پی کو خیر باد کہہ کر عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

انل جھا کی شمولیت پر اروند کیجریوال نے ان کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا اور انہیں پوروانچل کا ایک بڑا لیڈر قرار دیا۔ کیجریوال نے کہا، ’’انل جھا نے دہلی کی ہر بستی میں زبردست کام کیا ہے اور پوروانچل کے لوگوں کو ایک باوقار زندگی دی ہے۔ بی جے پی بتائے کہ انہوں نے دہلی میں پوروانچل کے لوگوں کے لیے کیا کیا؟‘‘


عآپ میں شمولیت کے بعد انل جھا نے کہا، ’’پوروانچل کے لیے اگر کسی نے حقیقی طور پر کام کیا ہے تو وہ اروند کیجریوال ہیں۔ گزشتہ 10 سالوں میں انہوں نے پینے کا صاف پانی ہر گھر تک پہنچایا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ انل جھا بی جے پی کی ٹکٹ پر 2008 اور 2013 میں کِراڑی سے اسمبلی انتخابات جیت چکے ہیں۔

دوسری طرف کیلاش گہلوت نے استعفیٰ دیتے ہوئے عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو خط لکھا، جس میں انہوں نے کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، کیلاش گہلوت کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔ آج کا دن عام آدمی پارٹی کے لیے خوشی اور غم کا ملا جلا لمحہ رہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔