دہلی میں کل 12 گھنٹے تک پانی کی فراہمی متاثر، متعدد علاقوں میں رہے گی قلت

دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چندراول واٹر ورکس کی 500 ملی میٹر قطر کی لائن میں لیکیج کی مرمت کی وجہ سے جمعہ کو صبح 11 بجے سے شام 11 بجے تک پانی کی فراہمی معطل رہے گی

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں پانی کی قلت کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی میں پانی کی قلت کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے کئی علاقوں میں 20 ستمبر (جمعہ) کو 12 گھنٹے تک پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔ دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چندراول واٹر ورکس کی 500 ملی میٹر قطر کی لائن میں لیکیج کی مرمت کی وجہ سے صبح 11 بجے سے شام 11 بجے تک پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اس دوران دہلی کے کئی علاقوں میں پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیول لائنز، ہندو راؤ اسپتال، کملانگر، شکتی نگر، قرول باغ، پہاڑ گنج، اولڈ اور نیو راجندر نگر، پٹیل نگر (مشرقی اور مغربی)، بلجیت نگر، پریم نگر، اندرپوری، چھاؤنی کے کچھ حصے، این ڈی ایم سی اور جنوبی دہلی کے آس پاس کے علاقوں میں پانی کی قلت کا سامنا رہے گا۔

ڈی جے بی کے مطابق، ڈاکٹر امبیڈکر نیشنل میموریل کے احاطے میں واقع چندراول واٹر ورکس کی مین لائن میں لیکیج کی وجہ سے پانی کی فراہمی بند کی جا رہی ہے۔ یہ مرمت ایک ضروری اقدام ہے تاکہ شہر میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔


دہلی جل بورڈ نے متاثرہ علاقوں کے مکینوں سے پانی کے استعمال میں احتیاط برتنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ اگر پانی کی ضرورت ہو تو ڈی جے بی کی ہیلپ لائن یا مرکزی کنٹرول روم سے رابطہ کر کے پانی کے ٹینکرز طلب کیے جا سکتے ہیں۔ پانی کی قلت کے دوران دہلی جل بورڈ ہیلپ لائن اور کنٹرول روم کے ذریعے متبادل طور پر ٹینکرز فراہم کرے گا تاکہ عوام کو زیادہ پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔