دہلی: کوریئر بوائے بتا کر گھر میں گھسے غنڈے، بزرگ سائنسدان کو لوٹ کر ہوئے فرار

غنڈوں نے میاں بیوی کو یرغمال بنا کر، گھر سے دو کروڑ نقد اور زیورات لیکر فرار ہو گئے۔ مجرمین کو پکڑنے کے لئے پولیس کی 6 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سی سی فوٹیج کے ذریعہ مجرمین کی شناخت کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>لوٹ کی واردات، علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

لوٹ کی واردات، علامتی تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی کے روہنی علاقہ میں خود کو کوریئر بوائے بتا کر دو غنڈوں نے دن کے اجالے میں لوٹ کی واردات کو انجام دیا۔ خود کو کوریئر والا بتا کر دو غنڈے ایک ریٹائرڈ سائنسداں کے گھر میں گھس گئے۔ اس کے بعد ان لوگوں نے میاں بیوی کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنا لیا۔ وہاں سے تقریباً دو کروڑ نقد روپے اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق یہ معاملہ روہنی کے پرشانت وہار کے ایف بلاک کا ہے۔ جہاں شیبو سنگھ اپنی اہلیہ نرملا کے ساتھ اپنے گھر میں رہتے ہیں۔ جمعہ کو دو پہر میں جب دونوں میاں بیوی گھر میں اکیلے تھے تب دو غنڈے جو خود کو کوریئر والا ظاہر کر رہے تھے، گھر میں گھس کر لوٹ کو انجام دیا۔ جس کی جانکاری متاثرین اپنے بیٹے کو دی جو دہلی میں ہی ان سے الگ رہتے ہیں۔ ان کے بیٹے نے اس کی جانکاری پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے فوری طور پر جانچ شروع کر دی۔ دونوں متاثرین کو میڈیکل جانچ کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا۔


اس بارے میں ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ گھر میں گھسنے کے بعد انہوں نے دونوں میاں بیوی کو بندوق کے نوک پر باندھ دیا۔ جب ریٹائرڈ سائنسدان نے اس کی مخالفت کی تو غنڈوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ مجرمین کو پکڑنے کے لئے پولیس کی 6 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سبھی کے بیان درج کر لئے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کے فوٹیج کی مدد سے بھی غنڈوں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔