دہلی: کوچنگ سنٹر میں لگی شدید آگ، چوتھی منزل سے کود کر طلبا نے بچائی جان، 4 زخمی، دیکھیں ویڈیو

آگ بجلی کے میٹر میں لگی تھی جس سے پورے کوچنگ سنٹر میں دھواں بھر گیا، خوفزدہ طلبا نے کھڑکی سے رسیوں کے سہارے کود کر اپنی جان بچائی، اس دوران 4 طلبا زخمی ہوئے جنھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

دہلی کے مکھرجی نگر واقع ایک کوچنگ سنٹر میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔ آگ دوپہر آج دوپہر لگی جب کوچنگ سنٹر میں طلبا پڑھائی کر رہے تھے۔ آگ لگنے کی وجہ سے طلبا کے درمیان افرا تفری پھیل گئی اور سبھی اپنی جان بچانے کے لیے راستہ تلاش کرنے لگے۔ ہر طرف چیخ پکار بھی مچ گئی اور فوری طور پر آتشزدگی کی اطلاع پولیس کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ کو بھی دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ کی خبر ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانا شروع کر دیا۔ طلبا کو ریسکیو کرنے کا کام بھی تیزی کے ساتھ چل رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق موقع پر فائر بریگیڈ کی تقریباً ایک درجن گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم اندر پھنسے بچوں کو بہ حفاظت نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مقامی لوگ بھی طلبا کو کوچنگ سنٹر سے باہر نکالنے میں پولیس اور فائر بریگیڈ ٹیم کی مدد کر رہے ہیں۔


میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ آگ بجلی کے میٹر میں لگی تھی جس سے پورے کوچنگ سنٹر میں دھواں بھر گیا۔ کئی خوفزدہ طلبا نے کھڑکی سے رسیوں کے سہارے کود کر اپنی جان بچائی۔ اس دوران 4 طالب علم زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کوچنگ سنٹر میں آگ لگنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمرے ایک کمرے سے دھواں نکل رہا ہے اور طلبا تاروں اور رسیوں کے سہارے نیچے اتر رہے ہیں۔

کوچنگ سنٹر سے باہر آئے کچھ طلبا نے بتایا کہ جب کلاس روم میں وہ پڑھ رہے تھے تبھی اچانک آگ لگ گئی۔ کلاس روم میں دھواں پھیلتا دیکھ ان لوگوں نے کھڑکی کھول دی۔ اس دوران نیچے موجود لوگوں نے کسی طرح رسی اور تار پھینکا جس کو پکڑ کر وہ لوگ نیچے اترے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔