می ٹو: ایم جے اکبر ہتک عزت معاملے میں عدالت نے رمانی کو بھیجا نوٹس
سابق مرکزی وزیر ایم جے اکبر کی طرف سے دائر ہتک عزت کے معاملے میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے صحافی پریا رمانی کو 25 فروری کو حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔
دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے سابق مرکزی وزیر ایم جے اکبر کی طرف سے داخل ہتک عزت کے ایک معاملے میں صحافی پریا رمانی کو سمن جاری کیا ہے، مجرمانہ ہتک عزت کے معاملے میں انہیں 25 فروری کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش ہونا ہوگا، بتا دیں کہ ایم جے اکبر نے صحافی پریا رمانی کے خلاف گزشتہ سال پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں مجرمانہ ہتک عزت کی شکایت دائر کی تھی۔
ایم جے اکبر کی وکیل گیتا لوتھرا اور وکیل سندیپ کپور نے کورٹ سے کہا کہ پریا رمانی نے اکبر کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، جسے بنانے کے لئے انہوں نے سالوں تک محنت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ’پریا کے خلاف ایم جے اکبر کا مقدمہ ہمیں خاموشی کے دور میں دھکیلنے کی کوشش‘
اس سے پہلے پریا رمانی نے کہا تھا کہ ’’میرے اوپر مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر اکبر نے اپنا رخ صاف کر دیا ہے کہ بہت سی خواتین کی طرف سے عائد الزامات پر بات کرنے کے بجائے، وہ ڈرا کر لوگوں کو خاموش کرانا چاہتے ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر 2018 میں پریا رمانی نے ایم جے اکبر پر جنسی تشدد کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد مودی حکومت میں اپنے کابینہ کے عہدے سے انہیں استعفی دینا پڑا تھا، اگرچہ ایم جے اکبر نے جنسی تشدد کے الزامات کی تردید بھی کی تھی، پریا رمانی ان خواتین صحافیوں کی طویل فہرست میں پہلی ہیں۔ پریا رمانی کے بعد غزالہ وہاب، شما راہا، انجو بھارتی اور شتاپا پال سمیت قریب 12 خواتین نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایم جے اکبر پر جنسی استحصال کے الزام لگائے تھے، ان میں سے کسی نے بھی اکبر کے خلاف شکایت نہیں کی ہے، یہ الزام ’می ٹو‘ مہم کے تحت لگائے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: می ٹو مہم: ایم جے اکبر نے پریا رمانی کے خلاف 97 وکیلوں کی فوج اتاری
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔