دہلی میں کورونا کا قہر، ایک دن میں 7745 نئے معاملہ
دہلی میں کل ایک دن میں اب تک کے سب سے زیادہ کورونا کے معاملہ رپورٹ ہوئےہیں جس کی وجہ سے دہلی میں دہشت پھیل گئی ہے۔
دہلی میں کورونا متاثرین کی شرح اچانک 15 فیصد پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے دہلی والوں میں تہوارسے پہلے خوف پھیل گیا ہے۔ کل ایک دن میں دہلی میں سب سے زیادہ کورونا کےمعاملہ رپورٹ ہوئے ہیں۔ دہلی کی وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق کل دہلی میں کورونا کے کل 7745 نئے معاملہ رپورٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے اب دہلی میں کورونا کےکل فعال معاملوں کی تعداد 42000 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد بڑھ کر 6989 ہوگئی ہے۔ کورونا کے معاملہ بڑھنے کی ایک وجہ فضائی آلودگی ہے ۔دہلی حکومت نےہرطرح کی آتش بازی پرپابندی لگا دی ہے۔
واضح رہے دہلی میں کل ایک دن میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6,069 رہی جبکہ اس وبا سے کل ہونے والی اموات کی تعداد 77 رہی۔اتوار کی تعداد کو جوڑنے کے بعد دہلی میں کورونا کے معاملوں کی تعداد 4,38,529ہو گئی ہے ۔واضح رہے دہلی میں ابھی تک جو لوگ صحت یاب ہوئے ہیں ان کی تعداد 3,89,683ہے اور اس وبا سے ابھی تک ہونےوالی اموات کی تعداد 6,989 ہوگئی ہے۔
دہلی کے وزیرصحت ستیندر جین نے کہا ہے کہ دہلی میں کورونا کی تیسری لہر کی پیک چل رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دہلی حکومت نے کووڈ کےمریضوں کے لئے بیڈ بڑھادئے ہیں لیکن اس میں ابھی ہوٹل اور بینکویٹ ہال کی مدد لینے کی نہ کوئی ضرورت ہےاور نہ لیا گئی ہے۔انہوں نے کہا جس طرح کیسوں میں اضافہ ہورہاہےاس سےیہ تو واضح ہےکہ دہلی میں صورتحال ابھی تک کی سب سے خراب ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کیسز کی تعداد میں جلد ہی کمی آ جائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔