دہلی میں کورونا کے ریکارڈ 3947 معاملے
کورونا جانچ میں پچھلے کچھ دنوں سے آئی تیزی سے جانچ کی تعداد 401648 پہنچ گئی۔24گھنٹوں میں 16952 لوگوں کی کورونا جانچ ہوئی۔
دارالحکومت دہلی میں کوروناوائرس’کووڈ-19‘ نے کل 24 گھنٹے کے دوران سب سے خطرناک شکل اختیار کرلی اور دہلی میں ریکارڈ 3947 نئے معاملوں سے متاثرین کی تعداد 66000 اور 68 مریضوں کی اموات سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2301 سے زائد ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کے معاملے میں ملک میں مہاراشٹر کے بعد دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔اس سے قبل تمل ناڈو تھا۔
دہلی حکومت کی جانب سے منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد 66602 ہوگئی جبکہ 2301 افراد اس بیماری کا شکار بن چکے ہیں۔
دہلی میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 2711مریضوں کے صحت یاب ہونے سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 39313 ہوگئی ہے۔آج سرگرم معاملوں کی تعداد 24988 رہی۔
کورونا جانچ میں پچھلے کچھ دنوں سے آئی تیزی سے جانچ کی تعداد 401648 پہنچ گئی۔24گھنٹوں میں 16952 لوگوں کی کورونا جانچ ہوئی۔دہلی میں دس لاکھ کی آبادی پرجانچ کی اوسط 21139 ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔