دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 4.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، اے کیو آئی سنگین سطح پر

محکمہ موسمیات یعنی آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی کے لوگ درمیانی دھند اور سرد صبح کے ساتھ بیدار ہوئے اور کم از کم درجہ حرارت 4.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو موسمی اوسط سے چار درجے کم ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں آلودگی / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی میں آلودگی / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: محکمہ موسمیات یعنی انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی کے لوگ درمیانی دھند اور سرد صبح کے ساتھ بیدار ہوئے اور کم از کم درجہ حرارت 4.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو موسمی اوسط سے چار درجے کم ہے۔ آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی کے مطابق ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس کے آس پاس، جبکہ مطلع بنیادی طور پر صاف رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی نے کہا کہ دھند کی وجہ سے صبح 5.30 بجے پالم میں مرئیت 350 میٹر تک گر گئی، جس کے سبب پرواز اور ٹرین آپریشن میں خلل پڑا۔ مزید یہ کہ شہر بھر کے کئی اسٹیشنوں پر ہوا کا معیار 'انتہائی خراب' زمرے میں ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، جہانگیر پوری علاقے میں صبح 9 بجے پی ایم 2.5 کی سطح 'شدید' زمرے میں 429 ریکارڈ کی گئی اور پی ایم 10 کی سطح 417 تک پہنچ گئی۔


یاد رہے کہ صفر اور 50 کے درمیان ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کو 'بہتر'، 51 اور 100 کے درمیان 'اطمینان بخش'، 101 اور 200 کے درمیان 'معتدل'، 201 اور 300 کے درمیان 'خراب'، 301 اور 400 کے درمیان 'انتہائی خراب'۔ اور 401 اور 500 کے درمیان کو 'سنگین' سمجھا جاتا ہے۔

آئی جی آئی ایئرپورٹ ٹرمینل 3 پر پی ایم 2.5 کی سطح انتہائی خراب یعنی 320 پر تھی اور پی ایم 10 کی سطح 187 پر تھی، جو 'معتدل' زمرے میں آتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔