دہلی: جہانگیر پوری تشدد معاملہ میں پولیس ملزم کا ’ہڈیوں کا ٹیسٹ‘ کرائے گی

پولیس نے نابالغ ملزم کی حقیقی عمر معلوم کرنے کے لئے ٹیسٹ کرانے کی اجازت کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جہانگیر پوری تشدد، تصویر آئی اے این ایس
جہانگیر پوری تشدد، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی پولیس جہانگیر پوری تشدد معاملہ میں گرفتار ایک نوجوان کی ہڈیوں کی جانچ (بون ٹیسٹ) کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ دہلی پولیس کو ٹیسٹ کرانے کے لئے روہنی عدالت میں ایک عرضی دائر کرنا ہوگی، کیونکہ اس کے لئے لازمی ہے۔ خیال رہے کہ پولیس نے نوجوان کو بالغ ظاہر کیا ہے جبکہ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ ملزم نابالغ ہے لہذا اس پر نابالغ کے طور پر ہی کارروائی ہونی چاہئے۔

پولیس نے کہا ’’ہم نے اسے ایک بالغ کے طور پر ظاہر کیا تھا اور اس کی گرفتاری کا میمو بھی پر کیا تھا۔ بعد میں دعوی کیا گیا کہ وہ ایک نابالغ ہے۔ اس کا کنبہ عدالت پہنچا ہے اور یہ ثابت کرنے کے لئے دستاویز جمع کئے ہیں کہ وہ نابالغ ہے۔ عدالتی حکم کے بعد ملزم کو جونائل جسٹس بورڈ (جے جے بی) بھیجا گیا ہے۔ بعد میں جے جے بی نے اسے چائلڈ کیئر ہوم بھیج دیا۔‘‘


اب پولیس نے اس کی حقیقی عمر معلوم کرنے کے لئے ٹیسٹ کرانے کی اجازت کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ لڑکے کے اہل خانہ نے جو دستاویزات پیش کئے ہیں ان کی بھی جانچ کرائی جائے گی۔ دستاویزات فرضی پائے جانے پر اہل خانہ کے خلاف دھوکہ دہی کا علیحدہ سے معاملہ درج کرایا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔