لوگوں کی مدد کے لئے ’دہلی پولیس، کی اب ’دل کی پولیس‘ مہم شروع

لاک ڈاؤن کے دوران پولیس اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹی کے علاوہ جس طرح کے کاموں کو انجام دے رہی ہے اس سے معاشرے میں ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا،فائل تصویر 
سوشل میڈیا،فائل تصویر
user

یو این آئی

دہلی پولیس نے کورونا وبا کے خلاف جنگ میں اس کے فعال کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا انسانی چہرے کو اجاگر کرکے ضرورت مندوں کی مدد کے لئے بدھ کو’دہلی پولیس، دل کی پولیس‘ مہم کی شروعات کی۔

دہلی پولیس کے افسر تعلقات عامہ مندیپ سنگھ رندھاوا نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹی کے علاوہ جس طرح کے کاموں کو انجام دے رہی ہے اس سے معاشرے میں ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے مختلف اضلاع میں کئی انسانی کام کئے گئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے غریب لوگوں کو کھانا کھلانا ہو، سڑک پر ضرورت مندوں کی مدد پہنچانے کا کام ہو یا پھر عمر رسیدہ لوگوں کا خیال رکھنا ہو، ہنگامی صورت حال میں کسی کو ہسپتال پہنچانا ہو، ہر کام دہلی پولیس نے دل سے کیا ہے اور اس سے انہیں اطمینان بھی حاصل ہورہا ہے۔ ان کاموں کی وجہ سے اور یہاں کے لوگوں کو پولیس کا ایک نیا چہرہ دیکھنے کو ملا ہے۔

مسٹر رندھاوا نے میڈیا کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے کاموں کو میڈیا نے بہت اچھے طریقے سے دکھایا ہے جس سے معاشرے میں ان کے کاموں کی تعریف ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اپنے کے علاوہ میڈیا اہلکار بھی ان کے کاموں کے بارے میں بہتر طریقے سے جانتے ہیں اور اس وبا کے وقت میڈیا نے بھی اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس اس مشکل وقت میں مسلسل اپنا کام کرتی رہے گی اور ڈیوٹی کے علاوہ بھی آپ انسانی کام کو انجام دیتی رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔