پٹائی کے بعد زخمی اقبال کی موت، دھرمیندر اور جے پرکاش گرفتار

دہلی پولیس نے غیر ارادتا قتل معاملہ میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور پولیس کےایک سب انسپیکٹر کو معطل کر دیا ہے۔

علامتی تصویر 
علامتی تصویر
user

قومی آواز بیورو

شمال مغربی دہلی کے ماڈل ٹاؤن علاقہ میں دہلی پولیس کی ایک بڑی لاپروائی سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے پولیس کو اپنے ہی ایک سب انسپیکٹر کو معطل کرنا پڑا۔’ آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق ایک شخص کی نشے کی حالت میں دو لوگوں نے بری طرح پٹائی کر دی تھی جس کے بعد زخمی شخص محمد اقبال کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔

واضح رہے پیر کے روز زخمی محمد اقبال کی موت ہوگئی ۔جب محمد اقبال کی پٹائی ہوئی تھی اس وقت پولیس نے معاملہ درج نہیں کیا تھا اب موت کے بعد یعنی واقعہ کے 18 دن بعد پولیس نے کیس درج کر کےملزمین دھرمیندر اور جے پرکاش کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتداعی جانچ میں لاپروائی کے چلتے ایک سب انسپیکٹر کو بھی معطل کر دیاگیا ہے۔


دراصل ماڈل ٹاؤن علاقہ میں ۱یک لڑکی نے 18 دسمبر کو پی سی آر کال پر اطلاع دی کہ اس کے والد کو کچھ لوگوں نے ڈرنک میں کچھ ملا کر پلا دیاہے جس کی وجہ سے ان کی حالت نازک ہے ۔ اس کے بعد موقع پرپہنچی پولیس محمد اقبال کو ہسپتال لے گئی اور ایم ایل سی کروا کر معاملہ پر آگے کی کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ متاثرہ خاندان نے مار پیٹ کاالزام بھی لگایا تھا۔

جب اچانک محمد اقبال کی بیٹی کا ایک مرتبہ پھر دہلی پولیس کے پاس فون آ یا اور اس نے بتایاکہ اس کے والد کی موت ہوگئی ہے تو اس کے بعد پولیس کےہاتھ پاؤں پھول گئے اور انہوں نے جلدی سے کیس درج کیا اوردونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا ۔ خبر کے مطابق دہلی پولیس نے اس معاملہ میں ایک سب انسپیکٹر کو بھی معطل کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔