دہلی-این سی آر میں شدید گرمی کی شروعات، درجہ حرارت 38 تک پہنچ گیا

قومی راجدھانی دہلی میں شدید گرمی کی شروعات ہو چکی ہے۔ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3 ڈگری زیادہ ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے یہ اطلاع دی

<div class="paragraphs"><p>گرمی کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

گرمی کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں شدید گرمی کی شروعات ہو چکی ہے۔ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3 ڈگری زیادہ ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے یہ اطلاع دی۔

سائنسی اور علاقائی محکمہ موسمیات کے سربراہ کلدیپ سریواستو نے کہا، ’’اس ہفتے درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچنے کا امکان ہے لیکن راجدھانی میں گرمی کی لہر نہیں ہوگی کیونکہ 13 اور 14 اپریل کو بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ گرمی اپریل، مئی اور جون میں سب سے زیادہ ہوتی ہے اور ان مہینوں میں موسم گرم رہے گا، اس لیے اگلے ہفتے درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 38 اور 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔


بہار میں شدید گرمی کی شروعات ہو چکی ہے اور لوگوں کو لو سے پریشانی ہونے لگی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئندہ دو روز تک موسم معمول پر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 11 اپریل سے 14 اپریل تک موسم کے انداز میں تبدیلی آئے گی۔ بعض مقامات پر بوندا باندی اور دیگر مقامات پر ہلکی بارش کے بعد لو سے راحت مل جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 اپریل کو مدھیہ پردیش، ودربھ، اڈیشہ، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 13 سے 16 اپریل کے دوران شمال مغربی ہندوستان میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ مغربی بنگال اور ہماچل پردیش میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔