دہلی-این سی آر میں ابر آلود آسمان کی وجہ سے گرمی سے راحت کی امید: محکمہ موسمیات
شمالی ہندوستان میں شدید گرمی کے درمیان دہلی-این سی آر کو ابر آلود آسمان کی وجہ سے چلچلاتی گرمی سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے، ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے یہ اطلاع دی
نئی دہلی: شمالی ہندوستان میں شدید گرمی کے درمیان دہلی-این سی آر کو ابر آلود آسمان کی وجہ سے چلچلاتی گرمی سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ پنجاب، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں لو چلنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ڈی کے مطابق، دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔ صفدرجنگ آبزرویٹری نے بتایا کہ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.1 ڈگری سیلسیس تھا، جو معمول سے پانچ ڈگری زیادہ تھا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی اور مغربی علاقوں میں لو چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کل ایک ٹویٹ میں کہا، ’اگلے پانچ دنوں کے دوران پنجاب، جنوبی ہریانہ-دہلی، راجستھان، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں اور اگلے دو دنوں میں گجرات، ودربھ، جھارکھنڈ میں لو چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے‘۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔