دہلی-این سی آر میں بوندا باندی، دھند سے راحت مگر ٹھنڈ میں اضافہ
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی ہندوستان کو متاثر کرنے والے ایک مضبوط ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر سے دہلی میں آج بھی مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے
نئی دہلی: دہلی-این سی آر میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی ہے۔ راجدھانی میں درجہ حرارت میں مسلسل کمی، تیز ہواؤں اور ابر آلود آسمان کے درمیان دیر رات بوندا باندی ہوئی۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق، شمال مغربی ہندوستان کو متاثر کرنے والے ایک مضبوط مغربی ڈسٹربنس کے زیر اثر، دہلی میں آج بھی مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
اس کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان سمیت کئی ریاستوں میں سردی اور دھند کا دوہرا حملہ جاری ہے۔ اگرچہ دو روز سے سردی سے راحت ملی لیکن بدلتے موسم کے باعث سردی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں دہلی، یوپی، ہریانہ سمیت کئی ریاستوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ چند روز میں ایک بار پھر شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے دہلی، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، بہار میں 11-13 جنوری کو سرد دن کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب 15 اور 16 جنوری کو سردی کی لہر چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
دھند کے باعث ٹریفک لگاتار متاثر ہو رہا ہے۔ ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ دھند کی وجہ سے 95 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ جبکہ، دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ نے ٹوئٹ کیا کہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کم مرئی میں پروازیں چلانے کے لیے ضروری طریقہ کار جاری ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔