موسم کا حال: دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 26.6 ڈگری سیلسیس، بارش کی پیش گوئی

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ جمعہ کو دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 26.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اوسط سے ایک ڈگری کم ہے۔ شہر میں دن کے وقت درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں شدید بارش، فائل تصویر / قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں شدید بارش، فائل تصویر / قومی آواز / وپن

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ جمعہ کو دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 26.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اوسط سے ایک ڈگری کم ہے۔ شہر میں دن کے وقت درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ جمعہ کو مطلع عام طور پر ابر آلود رہنے رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ جمعہ کی صبح 8.30 بجے نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

آئی ایم ڈی نے پیش گوئی کی ہے کہ ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ-چنڈی گڑھ-دہلی اور مغربی اتر پردیش میں ہفتہ تک ہلکی سے درمیانی اور وسیع بارش کا امکان ہے، جبکہ مشرقی اتر پردیش میں جمعہ سے 31 جولائی تک بارش ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔