کورونا لاک ڈاؤن: مسافر ٹرینوں کے بعد اب دہلی میٹرو چلانے کی تیاری!

دہلی میٹرو نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ میٹرو اسٹیشنوں میں خصوصی طور سے تربیت یافتہ ہاؤس کیپنگ اسٹاف رکھے گئے ہیں۔ یہ اسٹاف مسافروں کی آمد و رفت والے راستہ کو صاف رکھیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ملک بھر کے 15 شہروں کے لیے آج سے ٹرین خدمات شروع ہو رہی ہیں۔ راجدھانی دہلی سے 15 شہروں کے لیے اَپ اینڈ ڈاؤن ٹرینیں آج سے چلیں گی۔ ٹرینوں کے لیے ریزرویشن 11 مئی سے ہی شروع ہو گیا تھا۔ ٹرینوں کے چلنے کے بعد اب دہلی میٹرو بھی اپنی خدمات شروع کرنا چاہتی ہے۔ ڈی ایم آر سی نے دہلی میٹرو کی خدمات جلد شروع کرنے کے اشارے دیئے ہیں۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے ٹوئٹ کر اس کی جانکاری دی ہے۔

دہلی میٹرو نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میٹرو اسٹیشنوں میں خصوصی طور سے تربیت یافتہ ہاؤس کیپنگ اسٹاف رکھے گئے ہیں۔ یہ اسٹاف مسافروں کے موومنٹ ایریا کو صاف کریں گے۔ وہیں یہ بھی اشارے دیئے گئے ہیں کہ مسافروں کے محفوظ موومنٹ کے لیے میٹرو پوری طرح سے تیار ہے۔ میٹرو اسٹیشنوں پر لگی مشین جیسے کہ اے ایف سی گیٹ، لفٹ، ایسکلیٹرس وغیرہ کی صفائی کے لئے خاص اسٹاف تیار کیے گئے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ عوامی کرفیو کے اعلان کے بعد سے ہی یعنی 22 مارچ سے دہلی میٹرو خدمات بند ہیں۔ اس کے بعد لاک ڈاؤن کے اعلان کی وجہ سے دہلی سمیت پورے ملک بھر میں میٹرو کو بند کر دیا گیا۔ میٹرو ریل کو اس بند کی وجہ سے زبردست خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں ایک بار پھر سے لاک ڈاؤن بڑھنے کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ حالانکہ لاک ڈاؤن میں دھیرے دھیرے نرمی دی جا رہی ہے۔ ایسے میں ڈی ایم آر سی نے میٹرو خدمات کھولنے پر غور کر رپی ہے۔ ڈی ایم آر سی 18 مئی سے میٹرو ٹرینوں کے آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ حالانکہ مرکزی حکومت کی جانب سے اس بارے میں کوئی حکم جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ ڈی ایم آر سی کو مرکز کی جانب سے ہری جھنڈی کا انتظار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔