دہلی میٹرو یکم ستمبر سے ایک بار پھر پٹری پر دوڑنے کے لیے تیار!

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر سے میٹرو آپریشن کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ میٹرو سروسزکا آپریشن تمام مسافروں کے لیے کیا جائے گا یا نہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کورونا وائرس کے سبب گزشتہ پانچ ماہ سے بند دہلی میٹرو آئندہ یکم ستمبر سے ایک بار پھر پٹری پر دوڑ سکتی ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ کورونا وبا کے سبب پورے ملک میں مکمل پابندی کے مختلف مرحلوں کے بعد 'اَن لاک' کا عمل جاری ہے اور اَن لاک-3 کی مدت 31 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ گویا کہ یکم ستمبر سے پورے ملک میں ان لاک-4 کا عمل شروع ہوگا جس کی تیاریوں اور ہدایات کو حتمی شکل دیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یکم ستمبر سے میٹرو آپریشن کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ میٹرو سروسزکا آپریشن تمام مسافروں کے لیے کیا جائے گا یا نہیں۔ کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شروع میں محض سرکاری اہلکاروں اور ایمرجنسی خدمات سے منسلک افراد کو میٹرو میں سفر کی اجازت دی جائے گی۔


دہلی حکومت کا موقف اس بارے میں پہلے سے ہی مثبت ہے اور دہلی میٹرو کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق میٹرو چلانے کے لیے تیار ہے۔ دہلی میٹرو نے تمام ضروری تیاریاں کر لی ہیں اور اسے بس حکومت سے ہری جھنڈی کا انتظار ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی میٹرو نے نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے اگست مہینے سے اہلکاروں کے بھتوں میں تخفیف کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ان لاک-4 میں اسکول، کالج اور سنیما ہال کے کھلنے کا امکان نہ کے برابر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Aug 2020, 8:29 PM