دہلی کا شراب پالیسی گھوٹالہ: ملک بھر کے 40 مقامات پر ای ڈی کی چھاپہ ماری

قومی راجدھانی دہلی سے وابستہ شراب پالیسی گھوٹالہ کے سلسلہ میں ای ڈی کی کارروائی لگاتار جاری ہے اور آج یعنی جمعہ کے روز ملک بھر کے 20 شہروں میں 40 مقامات پر چھاپہ ماری کی جا رہے ہے

علامتی تصویر، ای ڈی
علامتی تصویر، ای ڈی
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی سے وابستہ شراب پالیسی گھوٹالہ کے سلسلہ میں ای ڈی کی کارروائی لگاتار جاری ہے اور آج یعنی جمعہ کے روز ملک بھر کے 20 شہروں میں 40 مقامات پر چھاپہ ماری کی جا رہے ہے۔ تلنگانہ کے حیدرآباد میں 20 مقامات پر تلاشی لی جا رہی ہے، اس کے علاوہ دیگر چھ ریاستوں میں بھی ای ڈی کی کارروائی جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ای ڈی ٹیم دہلی، این سی آر، پنجاب، ہریانہ اور یوپی میں بھی چھاپے مار رہی ہے۔

خیال رہے کہ ای ڈی نے اس مہینے کے اوائل میں ممبئی سمیت 7 مختلف شہروں میں بھی چھاپے مارے تھے۔ یہ چھاپے کچھ شراب کے ان تاجروں اور سابق ایکسائز اہلکاروں کے گھروں پر مارے گئے تھے، جن کے نام سی بی آئی کی ایف آئی آر میں درج ہیں۔


منیش سسودیا نے ای ڈی کے چھاپوں پر بیان دیتے ہوئے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس سے پہلے بھی سی بی آئی کے چھاپوں میں کچھ نہیں ملا تھا اور اب بھی کچھ نہیں ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جو تعلیمی ماحول بنا ہوا ہے، اروند کیجریوال جو کام کر رہے ہیں اسے روک نے کے لئے یہ کارروائی ہو رہی ہے لیکن انہیں اس میں کامیابی نہیں ملے گی۔ اس سی بی آئی کو استعمال کریں، اس ای ڈی کو استعمال کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔