دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے 702 لوگوں کو سونپا تقرری نامہ، 20 ہزار عہدوں پر تقرری کا عمل بھی شروع

لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں جتنی تقرریاں نہیں ہوئیں اتنی گزشتہ دو سالوں میں ہو گئیں، 20 ہزار تقرریوں سے متعلق عمل بھی شروع ہو چکا ہے جو جلد از جلد پورا ہو جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/LtGovDelhi">@LtGovDelhi</a></p></div>

تصویر@LtGovDelhi

user

قومی آواز بیورو

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے آج دہلی حکومت کے الگ الگ محکموں میں نو تقرر نوجوانوں کو ان کا تقرری نامہ سونپا۔ 22 نومبر کو دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ایک تقریب کے دوران ایل جی سکسینہ نے ڈی ایس ایس ایس بی اور یو پی ایس سی کے ذریعہ منتخب مجموعی طور پر 702 لوگوں کو تقرری نامہ سونپا۔ اس موقع پر انھوں نے نو تقرر نوجوانوں سے کہا کہ بڑے فیصلے لینے کی بات آئے تو بے خوف انداز میں قدم اٹھائیں، ڈر کر کوئی فیصلہ نہ لیں۔

تقریب میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے کہا کہ ’’کوئی بھی کام چھوٹا نہیں ہوتا۔ ایک میکینک کی اور منیجر کی کمپنی میں برابر کی اہمیت ہے۔ آپ اپنے کام اور عہدہ کو کبھی چھوٹا نہ سمجھیں۔ گزشتہ دو سالوں میں ڈی ایس ایس ایس بی کے ذریعہ 17 ہزار اور یو پی ایس سی کے ذریعہ 5 ہزار تقرریاں ہوئی ہیں۔ خالی عہدوں کو تیزی سے بھرنے سے ہماری سروسز میں بہتری ہوئی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’گزشتہ 10 سالوں میں جتنی تقرریاں نہیں ہوئیں، اتنی گزشتہ دو سالوں میں ہو گئی ہیں۔ 20 ہزار تقرریوں سے متعلق عمل بھی شروع ہو چکا ہے، یہ بھی جلد از جلد پورا ہو جائے گا۔‘‘


تقرری نامہ پانے والے سبھی افراد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وی کے سکسینہ نے کہا کہ ’’اب آپ کے اوپر بڑی ذمہ داری آ گئی ہے۔ یہ ذمہ داری عوام کے مفاد میں کام کرنے کی ہے۔ سرکاری ملازمت حاصل کر لینا ہی آپ کے سیکھنے کا اختتام نہیں ہے، آج سے نئی شروعات ہو رہی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔