عمران حسین کو راحت ، ہائی کورٹ نے آکسیجن ذخیرہ اندوزی کےالزام کو مسترد کیا
عمران حسین پر حلقہ بلیماران میں ان کی طرف سے مبینہ غیر قانونی اور من مانے طریقے سے آکسیجن کی تقسیم کا الزام لگایا تھا ۔
آکسیجن سلنڈر معاملےمیں دہلی حکومت کے فوڈ اینڈ سیول سپلائی کے وزیراور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکنِ اسمبلی عمران حسین کوہائی کورٹ سے راحت مل گئی ہے۔ عدالت نے ان کے خلاف آکسیجن ذخیرہ اندوزی سے متعلق دستاویزات کی تصدیق کے بعد سلنڈرزخیرہ اندوزی کے الزامات کومسترد کردیا۔
جسٹس وپن سنگھی اور ریکھا پلی کی بنچ نے عرضی کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ ہم اس معاملے پر مزید سماعت کے حق میں نہیں ہیں۔
عدالت مسٹرحسین کے حلقہ بلیماران میں ان کی طرف سے مبینہ غیر قانونی اور من مانے طریقے سے آکسیجن کی تقسیم کو روکنے کے لئے ایک عرضی پر سماعت کررہی تھی۔
کووڈ 19 سے متعلق دلائل میں عدالت کے’ نیائے متر‘ سینئر ایڈووکیٹ راج شیکھر راؤ نے اس واقعے کی جانچ کے لئے کہا کہ دستاویزات میں پایا گیا کہ رکنِ اسمبلی نے ضرورت مندوں میں تقسیم کے لئے فرید آباد سے آکسیجن خریدی تھی ۔
دہلی حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل راہل مہرہ نے عدالت کو بتایا کہ مسٹر حسین نے دہلی سے آکسیجن کی خرید نہیں کی گئی اور عدالت سے اس طرح کے دلائل کو حوصلہ شکنی کرنے والا بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ اس دلیل سے وزیر کی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور ان کی اب تک کی تمام کوششوں کو بھی دھچکا لگا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔