خواتین کی ڈرائیونگ تربیت کی نصف فیس ادا کرے گی دہلی حکومت

خواتین کو خود انحصار اور بااختیار بنانے کے لیے کئی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں۔ نئی شروع کی گئی اسکیم بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی حکومت نے خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کرنے کے لیے ایک نئی اسکیم شروع کی ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں شروع کی گئی اس اسکیم کے تحت دہلی حکومت کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت کی کل فیس کا 50 فیصد ادا کرے گی۔

خیال رہے کہ دہلی میں خواتین کو خود انحصار اور بااختیار بنانے کے لیے کئی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں۔ نئی شروع کی گئی اسکیم بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ جس کے تحت دہلی میں ان تمام خواتین کو مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے جو ڈرائیونگ کی تربیت میں دلچسپی رکھتی ہیں۔


یہ تربیت لونی، سرائے کالے خان، براڑی اور حکومت کی طرف سے قائم کردہ دیگر اندرون خانہ ڈرائیونگ ٹریننگ مراکز سے دی جائے گی۔ دہلی حکومت کے مطابق یہ اسکیم خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں ایک بہترین اقدام ہے۔ کوئی بھی خاتون جو اس اسکیم کے تحت ڈرائیونگ کی تربیت لینا چاہتی ہیں، وہ دہلی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر درخواست دے سکتی ہے۔ اس کے لیے ضروری شرط یہ ہوگی کہ درخواست گزار دہلی کی رہائشی ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔