دہلی میں کورونا مریضوں کے علاج کے لئے پلازمہ بینک کا آغاز

عطیہ دینے کے خواہشمند شخص کورونا سے کم سے کم 14 دن پہلے ٹھیک ہو جانا چاہئے اور اس کی عمر 18 سے 60 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔

 سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دہلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے پلازمہ آسانی سے دستیاب کرانے کے لئے جمعرات کو دہلی میں پلازمہ بینک شروع کیا گیا۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج اس کی شروعات کرتے ہوئے اس انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے آگے آنے اور پلازمہ کا عطیہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کورونا ویکسین متعارف نہیں کروائی جاتی، پلازمہ تھیراپی وائرس کے علاج میں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔


مسٹر کیجریوال نے کہا،”یہ ملک کا پہلا پلازمہ بینک ہے۔ پلازمہ عطیہ کرنے کے خواہشمند افراد 1031 نمبر پر کال کرکے اپنی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، واٹس ایپ 8800007722 پر بھی خواہش مند افراد اپنا اندراج کروا سکتا ہے۔“

انہوں نے کہا کہ صرف وہی شخص پلازمہ عطیہ کرسکتا ہے جسے کورونا ہوا ہو اور وہ اس سے صحت مند ہوچکا ہو۔ عطیہ دینے کے خواہشمند شخص کورونا سے کم سے کم 14 دن پہلے ٹھیک ہو جانا چاہئے اور اس کی عمر 18 سے 60 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔