دہلی میں شراب کی بوتل پر 70 فیصد ’خصوصی کورونا ٹیکس‘

حکومت کے کورونا ٹیکس لگانے سے دو فائدہ ہوں گے ، ایک تو یہ کہ ریاست کے خزانہ میں پیسہ آئے گا اور اس دور میں اتنا ٹیکس لگنے کے بعد کم ہی لوگ شراب خریدنے آئیں گے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دہلی حکومت نے شراب کی بوتل پر 70 فیصد ’خصوسی کورونا ٹیکس‘ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دہلی حکومت کے ذرائع نے پیر کی رات اس کی اطلاع دی۔

ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز دار الحکومت میں شراب کی بوتل پر پرنٹیڈ زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت پر 70 فیصد ’خصوصی کورونا ٹیکس‘ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ حکم منگل کے روز سے دہلی میں فروخت کی جانے والی شراب پر نافذ ہو جائے گا۔


واضح رہے لاک ڈاؤن-3 میں کچھ نرمی کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کئی طرح کے کاروبار اور دوکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جس میں شراب کی دوکانوں کو کھولنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔کل نرمی کا پہلا دن تھا اور بڑی تعداد میں شراب خریدنے والے دوکانوں پر پہنچ گئے جس کی وجہ سے کئی جگہ پر سماجی فاصلہ بنانے کے ضروری ضوابط کی دھجیاں اڑتے دیکھا گیا ۔ بڑی تعداد میں بھیڑ کے بعد کئی علاقوں میں دوکانیں بند بھی کرنی پڑیں۔

واضح رہے کسی بھی ریاست کے ریونیو کے لئے آبکاری محکمہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اور بڑی رقم اس کے ذریعہ سے ہی آتی ہے۔ حکومت کے کورونا ٹیکس لگانے سے دو فائدہ ہوں گے ، ایک تو یہ کہ ریاست کے خزانہ میں پیسہ آئے گا اور اس دور میں اتنا ٹیکس لگنے کے بعد کم ہی لوگ شراب خریدنے آئیں گے جس سے ضروری سماج فاصلہ بنائے رکھنے پر عمل کیا جا سکے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔